• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ٹک ٹاک ویڈیوز پسند کرنے والوں کے لیے منفرد ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر

شائع January 7, 2021
— فوٹو بشکریہ لیناوو
— فوٹو بشکریہ لیناوو

معروف کمپنی لیناوو نے 2021 کے لیے اپنے نئے کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پیش کردیئے ہیں۔

لاس ویگاس میں شیڈول سی ای ایس ٹیکنالوجی میں انہیں باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا، تاہم ان کی تفصیلات ابھی جاری کردی گئی ہے۔

ان میں سب سے خاص لیناوو کی یوگا سیریز کا نیا آل ان ون ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر ہے جو ٹک ٹاک کو پسند کرنے والی نسل کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

یہ کمپیوٹر خودکار طور پر اپنی چوڑی اسکرین کو پورٹریٹ موڈ یا یوں کہہ لیں کہ بالکل فون کی شکل میں بدل دیتا ہے۔

یوگا اے آئی او 7 کمپیوٹر 27 ان کے لینڈ اسکیپ مانیٹر کے ساتھ ہے مگر وہ اسکرین منٹوں میں ورٹیکل شکل اختیار کرسکتی ہے۔

یہ گزشتہ سال کے سام سنگ کے ٹی وی سیرو سے متاثر لگتا ہے اور اس میں ٹک ٹاک ویڈیوز، طویل دستاویزات یا ٹوئٹر فیڈز کو زیادہ اچھے انداز سے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس کا 27 انچ کا مانیٹر 4 کے پینلز کے ساتھ ہے جبکہ اے ایم ڈی کا ریزین 7 4800 ای یا ریزین 5 4500 سی پی یو اس کے ساتھ ہوگا۔

فوٹولیناوو
فوٹولیناوو

نویڈیا آر ٹی ایکس 2060 جی پی یو، 16 سے 32 جی بی ریم، پی سی آئی ای اور ایچ ڈی ڈی اسٹوریج کے آپشنز (ایک ٹی بی ایس ایس ڈی اور 2 ٹی بی ہارڈ ڈرائیو تک) دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

یہ کمپیوٹر چین میں تو پہلے سے دستیاب ہے مگر عالمی سطح پر فروری میں 1599 ڈالرز (2 لاکھ 56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

آئیڈیا پیڈ 5 پرو

فوٹو بشکریہ لیناوو
فوٹو بشکریہ لیناوو

لیناوو کے مطابق یہ نیا لیپ ٹاپ آئی پیڈ سیریز کے تمام لیپ ٹاپس سے طاقتور ہے۔

اس میں ایچ سیریز اے ایم ڈی ریزین موبائئل پراسیسر اور نیکسٹ جنریشن نویڈیا جی فورس آر ٹی ایکس جی پی یو دیا گیا ہے۔

صارفین کو یہ 32 جی بی ریم اور ایک ٹی بی اسٹوریج کے آپشنز کے ساتھ مل سکے گا۔

اس لیپ ٹاپ میں اسکرین ٹو باڈی ریشو 90 فیصد ہے جبکہ ڈسپلے ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے۔

کمپنی کے مطابق اس میں بڑا ٹریک پیڈ دیا گیا ہے جبکہ یہ پہلے کی بورڈ سافٹ لینڈنگ سوئچز کے ساتھ دیا جارہا ہے۔

یہ لیپ ٹاپ مئی میں 1150 ڈالرز (ایک لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024