• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ملالہ یوسف زئی نے سال 2020 سے کیا سیکھا؟

شائع January 7, 2021
ملالہ نے انکشاف کیا کہ سال 2020 میں انہوں نے پہلی بار ویڈیو گیمز بھی کھیلیں—اسکیچ: ووگ میگزین
ملالہ نے انکشاف کیا کہ سال 2020 میں انہوں نے پہلی بار ویڈیو گیمز بھی کھیلیں—اسکیچ: ووگ میگزین

سال 2020 کو دنیا کے کئی بڑے لوگ جہاں زندگی کا مشکل ترین سال قرار دے رہے ہیں، وہیں کئی شخصیات کا ماننا ہے کہ گزشتہ برس نے انہیں پہلی بار بہت کچھ سکھایا۔

جن شخصیات کو سال 2020 نے زندگی کے نئے زاویوں سے روشناس کرایا، ان میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی بھی ہیں، جنہوں نے حال ہی میں ایک میگزین کو اپنے تاثرات سے آگاہ کیا کہ انہوں نے گزشتہ سال سے کیا سیکھا؟

ملالہ یوسف زئی نے معروف فیشن میگزین ووگ کے خصوصی مضمون میں اپنے مختصر تاثرات میں لکھا کہ انہوں نے زندگی میں پہلی بار 2020 میں ویڈیو گیمز کھیلیں۔

ملالہ یوسف زئی نے سال 2020 کے مشکلات اور مسائل پر بات کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے خیال میں گزشتہ برس کورونا کی وبا نے پوری دنیا کو بدل کر رکھ دیا اور وبا کے اثرات تقریبا دنیا کے ہر کونے تک پھیلے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں 2020 سے جو توقعات تھیں یا جو انہوں نے منصوبے بنا رکھے تھے وہ مکمل نہیں ہوئے تاہم اس کے باوجود انہوں نے مایوسی کا اظہار نہیں کیا۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنے تاثرات میں لکھا کہ 31 دسمبر 2019 کی شب انہوں نے دوستوں کے ساتھ نئے سال کو خوش آمدید کہتے ہوئے 2020 سے کئی اُمیدیں وابستہ کرلی تھیں تاہم ان میں سے زیادہ تر پوری نہیں ہوئیں۔

نوبیل انعام یافتہ اور خواتین کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے والی رضاکار نے لکھا کہ 2020 میں وبا کے باعث وہ نئے دوست نہیں بنا سکیں، جس کا انہیں افسوس رہے گا اور ساتھ ہی وہ پرانے دوستوں کے ساتھ اچھا وقت نہیں گزار سکیں۔

سال 2020 کے مسائل اور مشکلات پر بات کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ مشکلات کے باوجود گزشتہ سال تمام لوگ ایک دوسرے کے قریب رہے اور اب بھی قریب ہیں اور 2020 نے ان سمیت بہت لوگوں کو بہت کچھ سکھایا۔

انہوں نے تاثرات میں لکھا کہ انہیں یقین ہے کہ دنیا نے وبا کے باعث جو چیزیں مشترکہ طور پر سیکھیں، وہ دنیا میں امن لانے، تعلیم پھیلانے اور صحت کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے مفید ثابت ہوں گی۔

ووگ میگزین میں ملالہ یوسف زئی کے علاوہ دیگر اہم شوبز و سماجی شخصیات نے بھی اپنے تاثرات لکھے اور انہوں نے بتایا کہ انہوں نے سال 2020 سے کیا سیکھا؟

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024