• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

احمد شاہ کے انداز پر بنی یاسر نواز کی بھائیوں کے ساتھ ویڈیو وائرل

شائع January 6, 2021
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یاسر نواز نے لکھا کہ نادانیاں بنانے والوں کے تعاون سے پیش ہے ہیپی نیو ایئر— فوٹوز: اسکرین شاٹ
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یاسر نواز نے لکھا کہ نادانیاں بنانے والوں کے تعاون سے پیش ہے ہیپی نیو ایئر— فوٹوز: اسکرین شاٹ

پاکستان کے سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ مختلف مواقع پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مختلف ویڈیوز جاری کرتے رہتے ہیں۔

اسی طرح احمد شاہ نے سالِ نو کے موقع پر اپنے بھائیوں کے ساتھ ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ اپنے فالوورز کو نئے سال کی مبارکباد دے رہے تھے۔

ویڈیو میں احمد شاہ اپنے دونوں بھائیوں کے ساتھ موجود تھے اور انہیں نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے بھی احمد شاہ کی ویڈیو سے متاثر ہو کر ایک ویڈیو جاری کی ہے۔

ویڈیو میں یاسر نواز اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور احمد شاہ کے انداز میں نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے نظر آئے ہیں۔

یاسر نواز نے ویڈیو میں احمد شاہ کے لباس جیسے رنگ کا لباس ہی پہنا ہوا ہے جبکہ دانش نواز بھی اسی ویڈیو جیسے انداز میں موجود ہیں اور ان کے ہاتھ سے بھی اسی انداز میں ایک پیکٹ گرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یاسر نواز نے لکھا کہ نادانیاں بنانے والوں کے تعاون سے پیش ہے ہیپی نیو ایئر۔

یاسر نواز کی اس مزاحیہ ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

سلمان نامی صارف نے لکھا کہ ماشااللہ 5 دن میں بچے بڑے ہوگئے۔

مصب طارق نے لکھا کہ یاد رکھیں کہ یہ بچے اب یہ لوگ ہیں۔

ادیبہ نامی صارف نے بھی اس مزاحیہ ویڈیو کو کیپشن میں ایموجی کے ساتھ شیئر کیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024