• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نئے سال کے موقع پر واٹس ایپ میں ایک دن میں کالز کا ریکارڈ

شائع January 2, 2021
شٹر اسٹاک فوٹو— شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں مقبول میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ پر لوگوں نے کتنی کالز کی ہوں گی؟

درحقیقت اس موقع پر اس ایپ کی 11 سالہ تاریخ کی سب سے زیادہ کالز ایک دن میں کی گئی اور اعدادوشمار کا جواب دینا کسی کے لیے بھی آسان نہیں۔

کیونکہ کون سوچ سکتا ہے کہ واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں وائس اور ویڈیو کالز کی شرح میں 2019 کے مقابلے میں 50 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔

کووڈ کی وبا کے دوران کروڑوں افراد نے اپنے پیاروں سے رابطے کے لیے واٹس ایپ کا سہارا لیا۔

اعداد و شمار کے مطابق واٹس ایپ پر 31 دسمبر کی شب ایک ارب 40 کروڑ سے زائد آڈیو اور ویڈیو کالز کی گئیں۔

اسی طرح فیس بک اور انسٹاگرام پر ساڑھے 5 کروڑ سے زیادہ لائیو ویڈیوز کو نشر کیا گیا۔

31 دسمبر 2019 کو واٹس ایپ پر نئے سال کے موقع پر دنیا بھر میں 100 ارب سے پیغامات بھیجے جائیں گئے تھے، تاہم اس سال میسجز کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔

31 دسمبر 2019 کو سب سے زیادہ پیغامات بھارت میں 20 ارب کی تعداد میں بھیجے گئے جبکہ 100 ارب میں سے 12 ارب پیغامات میں تصاویر کا تبادلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زائد ہے اور 2018 میں فیس بک ڈویلپر کانفنرس میں بتایا گیا تھا کہ روزانہ صارفین اس اپلیکشن پر 65 ارب پیغامات بھیجتے ہیں جبکہ 2 ارب منٹ کی وائس اور ویڈیو کالز کرتے ہیں۔

واٹس ایپ کو 2014 میں فیس بک نے خریدا تھا اور امکان ہے کہ 2021 سے اس اپلیکشن میں صارفین کو اشتہارات دکھانے کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔

فیس بک کی ٹیکنیکل پروگرام منیجر کیٹلین بینفورڈ نے اس حوالے سے کہا کہ کووڈ سے قبل بھی نئے سال کے موقع پر فیس بک ایپس میں میسجز اور دیگر سروسز کے استعمال کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوتا تھا، تاہم مارچ 2020 کے سے ایپس کے ٹریفک میں اکثر اوقات اتنا اضافہ ہوا جس کے سامنے نئے سال کے اعداد و شمار بھی کم ٹھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیس کی ٹیم سروسز کو مسلسل بہتر کررہی ہے تاکہ صارفین کو مسائل کا سامنا نہ ہو۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024