• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

رئیل می 2021 کا پہلا فلیگ شپ فون پیش کرنے کیلئے تیار

شائع December 31, 2020
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

رئیل می نے اپنے 2021 کے پہلے فلیگ شپ اسمارٹ فون کو متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے۔

رئیل می چین کے صدر نے گزشتہ ہفتے تصدیق کی تھی کہ اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر سے لیس نیا فون رئیل می کوئی متعارف کرایا جائے گا۔

چین میں کوئی (koi) لفظ ایسی مچھلی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو اپنی رنگت اور خوبصورتی کی بدولت منفرد ہوتی ہے۔

کوئی فش کو چین اور جاپانی ثقافت میں قسمت کہا جاتا ہے اور اس سے عندیہ ملتا ہے کہ رئیل می کا نیا فلیگ شپ فون پرکشش ڈیزائن کے ساتھ کئی رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

رئیل می نے اس فون کے لیے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ایک پروفائل بھی بنائی ہے۔

اس فون کی چند تساویر بھی لیک ہوکر سامنے آئی ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے آفیشل ٹیزر پوسٹر سے تصدیق ہوتی ہے کہ اس میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہوگا۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

ایسا کہا جارہا ہے کہ اس فون کا کوڈ نیم ریس ہے اور اصل نام کوئی ہوگا۔

رئیل می کے اس فون میں 125 واٹ الٹرا ڈارٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے گی جو 4000 ایم اے ایچ بیٹری کو 5 منٹ میں 41 فیصد اور 20 منٹ میں مکمل چارج کردے گی۔

مختلف افواہوں کے مطابق رئیل می کوئی جنوری میں متعارف کرایا جاسکتا ہے جس کی قیمت 5 ہزار چینی یوآن تک ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024