• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ویوو کا وائے سیریز کا نیا کم قیمت فون متعارف

شائع December 31, 2020
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے اگست میں وائے 20 اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا اور اب اس کا 2021 کا ماڈل بھی پیش کردیا ہے۔

ویوو وائے 20 (2021) اگست میں پیش ہونے والے ماڈل سے زیادہ مختلف نہیں تاہم کچھ اپ ڈیٹس ضرور کی گئی ہیں۔

اس نئے فون میں اسنیپ ڈراگون 460 کی بجائے ہیلیو پی 35 پراسیسر دیا گیا ہے۔

اسی طرح فاسٹ چارجنگ سپورٹ 18 واٹ سے کم کرکے 10 واٹ کردی گئی ہے۔

اس فون میں 6.51 انچ کا ایچ ڈی پلسس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔

فون کے اندر 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

وائے 20 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اپنے فن ٹچ او ایس سے کیا ہے۔

دیگر فیچرز میں مائیکرو یو ایس بی، بلیوٹوتھ 5.0، جی پی ایس، سائیڈ میں فنگر پرنٹ ریڈر اور 3.5 ایم ایم آڈیو پورٹ قابل ذکر ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ورٹیکل ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اس سیٹ اپ میں مین کیمرا 14 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل بوکیہ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں جبکہ ایک ایل ای ڈی فلیش بھی دی گئی ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے ملائیشیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جہاں اس کی قیمت 150 ڈالرز (24 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

یہ 2 رنگوں میں دستیاب ہوگا اور ابھی کمپنی نے دیگر ممالک میں اسے متعارف کرانے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024