• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ویوو کے نئے فلیگ شپ ایکس 60 سیریز کے 2 اسمارٹ فونز پیش

شائع December 29, 2020
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے 2020 کا اختتام نئے فلیگ شپ ایکس 60 سیریز کے 2 اسمارٹ فونز کے ساتھ کیا ہے۔

ویسے تو یہ 3 فونز ہیں مگر فی الحال ایکس 60 اور ایکس 60 پرو پیش کیے گئے ہیں جبکہ ایکس 60 پرو پلس آئندہ ماہ کے آخر میں متعارف ہوگا۔

یہ تینوں فونز ایکس 50 سیریز کی جگہ لیں جن کو رواں سال ہی پیش کیا گیا تھا۔

ویوو ایکس 60 اور ایکس 60 پرو کو چین میں متعارف کرایا گیا۔

ویوو ایکس 60 اور ایکس 60 پرو سام سنگ کا تیار کردہ ایکسینوس 1080 پراسیسر استعمال کیا گیا ہے، جبکہ ایکس 60 پرو پلس میں کوالکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا گیا ہے۔

یہ ویوو کے اولین فونز ہیں جس میں نیا اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے جس کا امتزاج کمپنی نے اپنے اوریجن او ایس اسکن سے کیا ہے۔

ایکس 60 پرو

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اس فون میں 6.56 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 240 ہرٹز ٹچ سمپلنگ ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر اے جی گلاس دیا گیا ہے جبکہ ڈوئل کروڈ ڈسپلے ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے جبکہ ایچ ڈی آر پلس سپورٹ موجود ہے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ اس میں سام سنگ کا پراسیسر استعمال ہوا ہے جو جنوبی کورین کمپنی کا پہلا 5 این ایم پراسیسر ہے۔

یہ اوکٹا کور پراسیسر ہے جس مٰں 4 کورٹٰکس 178 کورز اور 4 کورٹیکس اے 44 کورز موجود ہیں۔

یہ اسمارٹ فون 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج سے لیس ہے، جبکہ 4200 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ کیمرا 5 ایکسز ویڈیو امیج اسٹیبلائزیشن کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس سے ہٹ کر 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا 120 ڈگری فیلڈ آف ویو اور 2.5 میکرو سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ 13 میگا پکل ٹیلی فوٹو لینس 2 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ ہے۔

چوتھا 8 میگا پکسل پیری اسکوپ کیمرا ہے جو 5 ایکس آپٹیکل زوم اور 60 ایک ڈیجیٹل زوم کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ کیمرا سیٹ اپ زئیسز کی شراکت سے تیار کیا گیا ہے اور فون کے فرنٹ پر 32 میگاپکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

ایکس 60

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

اس سیریز کا سب سے سستا فون ڈیزائن اور ہارڈ وئیر کے لحاظ سے لگ بھگ ایکس 60 پرو جیسا ہے۔

اس فون میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

بس بیٹری اور کیمرا سیٹ اپ میں فرق ہے۔

اس فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 13 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرا 2 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ ہے۔

فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا موجود ہے جبکہ ا میں کچھ بڑی 4300 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

ویوو ایکس 60 پرو پلس

فوٹو بشکریہ ویوو
فوٹو بشکریہ ویوو

یہ فون جنوری کے آخر تک دستیاب ہوگا اور کا ٹیزر پوسٹر جاری کیا گیا ہے۔

فون کی مزید تفصیلات اسی وقت سامنے آئیں گی۔

قیمت اور دستیابی

ایکس 60 اور ایکس 60 پرو ابھی پری آرڈر میں دستیاب ہیں اور 8 جنوری کو صارفین کو مل سکیں گے۔

ویوو ایکس 60 کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3500 چینی یوآن (86 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 3800 یوآن (93 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

ایکس 60 پرو کی قیمت 4500 یوآن (ایک لاکھ 10 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024