• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

علی ظفر اور آئمہ بیگ سالِ نو پر مداحوں کیلئے کیا لارہے ہیں؟

شائع December 29, 2020
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں علی ظفر نے 'وے ماہیا' کا ٹیزر جاری کیا—فوٹو: ٹوئٹر
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں علی ظفر نے 'وے ماہیا' کا ٹیزر جاری کیا—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ اپنے آنے والے پروجیکٹ 'وے ماہیا' کا ٹیزر جاری کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں علی ظفر نے 'وے ماہیا' کا ٹیزر جاری کیا جس میں وہ گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ موجود ہیں۔

ویڈیو میں علی ظفر اور آئمہ بیگ کو برف پوش پہاڑوں میں ملتے اور بچھڑتے دکھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: علی ظفر کے گانے 'بھائی حاضر ہے' کا ٹیزر جاری

اس کے ساتھ ہی ٹیزر میں علی ظفر کی آواز بھی شامل ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ 'ٹوٹ جاتے ہیں دل عشق کے درباروں میں، لوٹ جاتے ہیں عاشق برف کے انگاروں میں، سنا ہے ڈھونڈنے سے خدا بھی مل جاتا ہے، شاید ہم بھی مل جائیں اک دن تمہیں ٹوٹے ہوئے ستاروں میں'۔

اپنی پوسٹ میں علی ظفر نے بتایا کہ 'وے ماہیا' کو سالِ نو کے موقع پر یکم جنوری 2021 کو ریلیز کیا جائے گا۔

علی ظفر نے 'وے ماہیا' کا ٹیزر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی جاری کیا تھا جس کی ویڈیو کو صرف ایک گھنٹے میں 45 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم ٹیزر میں علی ظفر کی آواز کے علاوہ کوئی موسیقی شامل نہیں ہے، جس سے یہ واضح نہیں ہورہا کہ وے ماہیا ان کا آنے والا گانا ہی ہے یا کوئی ممکنہ فلم۔

اس ٹیزر کو مداحوں کی جانب سے بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے اور یہ سوال بھی پوچھا گیا کہ یہ گانا ہے یا فلم تاہم دونوں گلوکاروں کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر اور عروج فاطمہ کے سندھی لوگ گیت 'الے، ماروئڑا' کے چرچے

دوسری جانب گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 'وے ماہیا' کا ٹیزر جاری کیا اور بتایا کہ مکمل ویڈیو یکم جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہےکہ چند روز قبل علی ظفر نے 'وے ماہیا' کے شوٹ کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی تھیں۔

حال ہی میں علی ظفر نے سندھی گانے 'الے ' کا ری میک ریلیز کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے اپنے نئے گانے 'بھائی حاضر ہے' کا ٹیزر بھی جاری کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024