• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

دوسری فلم ریلیز ہوتے ہی 'ونڈر وومن 3' بنانے کا اعلان

شائع December 28, 2020
سیریز کی تیسری فلم کی ہدایات بھی پیٹی جینکنس دیں گی—فوٹو: گال گدوت انسٹاگرام
سیریز کی تیسری فلم کی ہدایات بھی پیٹی جینکنس دیں گی—فوٹو: گال گدوت انسٹاگرام

حال ہی میں اسرائیلی نژاد یہودی اداکارہ گال گدوت کی سائنس فکشن فلم 'ونڈر وومن 1984' ریلیز ہوئی، جس نے وبا کے باوجود ریکارڈ کمائی کی اور اب پروڈکشن کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ اس سیریز کی تیسری فلم بھی بنائے جائے گی۔

'ونڈر وومن 1984' کو ابتدائی طور پر 16 دسمبر کو اسٹریمنگ ویب سائٹ ایچ بی او میکس پر ریلیز کیا گیا تھا، جس کے بعد 25 دسمبر کو کرسمس کے دن اسے لاطینی امریکا کے مختلف ممالک کے 2100 سینما تھیٹرز میں بھی ریلیز کیا گیا۔

فلم نے حیران کن طور پر سینما تھیٹرز سے ریلیز کے پہلے ہی دن ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر بٹورے جو کہ وبا کے دنوں میں ایک ریکارڈ ہے۔

'ونڈر وومن 1984' کی کامیابی کو دیکھتے ہی وارنر برادرز نے اعلان کیا ہے کہ اب سیریز کی تیسری فلم بنائی جائے گی، جس میں گال گدوت ہی مرکزی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

شوبز ویب سائٹ ورائٹی کے مطابق وارنر برادرز کے چیف ٹوبی امیرچ نے تصدیق کی ہے کہ جلد ہی سیریز کی تیسری اور پہلی ٹرائلوجی کی فلم پر کام شروع کردیا جائے گا۔

تیسری فلم میں بھی گال گدوت سپر ہیروئن کے طور پر دکھائی دیں گی—فوٹو: اے پی
تیسری فلم میں بھی گال گدوت سپر ہیروئن کے طور پر دکھائی دیں گی—فوٹو: اے پی

انہوں نے تصدیق کی کہ تیسری فلم میں بھی مرکزی کردار یعنی پرنس ڈیانا نامی خاتون سپر ہیرو کا کردار گال گدوت ہی ادا کریں گی جب کہ پیٹی جینکنس ہی ہدایات دیں گی۔

سیریز کی پہلی دونوں فلموں میں بھی گال گدوت نے مرکزی کردار ادا کیا جب کہ پیٹی جینکنس نے ہی پہلی دونوں فلموں کی ہدایات دیں اور اب دونوں تیسری فلم میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: نصف سال کی تاخیر کے بعد 'ونڈر وومن 1984' ریلیز

رپورٹ کے مطابق سیریز کی تیسری فلم پہلی ٹرائلوجی کی آخری فلم ہوگی، جس کے بعد ممکنہ طور پر سیریز کی دوسری ٹرائلوجی پر کام کیا جائے گا، تاہم دوسری ٹرائلوجی کی پہلی فلم 2026 تک ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ تیسری فلم میں بھی دوسری فلم کے باقی اداکار بھی دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب/ اے پی
خیال کیا جا رہا ہے کہ تیسری فلم میں بھی دوسری فلم کے باقی اداکار بھی دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب/ اے پی

سیریز کی تیسری اور پہلی ٹرائلوجی کی آخری فلم کو 2022 کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے پروڈکشن کمپنی نے کوئی وضاحت نہیں کی۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی اداکارہ کو ایک فلم کیلئے ایک ارب 60 کروڑ روپے ادائیگی

خیال کیا جا رہا ہے کہ سیریز کی تیسری فلم میں بھی دوسری فلم کی زیادہ تر کاسٹ اپنے اپنے کردر ادا کرتی دکھائی دیں گی، تاہم ممکنہ طور پر کچھ تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

'ونڈر وومن' سیریز کی پہلی فلم 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جب کہ دوسری فلم 'ونڈر وومن 1984' کو ابتدائی طور پر 16 دسمبر کو ایچ بی او میکس ویب سائٹ پر ریلیز کیا گیا اور بعد ازاں 25 دسمبر کو اسے چند ممالک میں سینما تھیٹرز پر بھی ریلیز کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024