• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یاسر حسین نے دنیا کو نئے انداز میں دیکھنا سکھایا، اقرا عزیز

شائع December 28, 2020
دونوں نے 28 دسمبر 2019 کو شادی کی تھی— فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 28 دسمبر 2019 کو شادی کی تھی— فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے شوہر یاسر حسین نے اس دنیا کو نئے انداز و زاویے سے دیکھنا سکھایا اور وہی ان کی زندگی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اقرا عزیز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں یاسر حسین کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ان کے لیے اتنے خاص ہیں کہ اداکارہ کے پاس ان کی محبت کی تعریف کرنے کے لیے الفاظ کم پڑ رہے ہیں۔

اداکارہ نے شوہر کے ساتھ رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے انہیں بہت زیادہ پیار دیا اور ان کا بہت خیال رکھا اور وہی ان کے دوست اور پورا اثاثہ ہیں۔

اقرا عزیز نے یاسر حسین کو اپنی زندگی کا مثبت پہلو قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ہی انہیں اس دنیا کو نئے زاویے و انداز سے دیکھنا سکھایا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انہوں نے شوہر کے لیے دعائیں کرتے ہوئے لکھا کہ وہ ہمیشہ ان کے ہاتھوں کو چومنے کو ترجیح دیتی ہیں۔

اداکارہ نے یاسر حسین کے ساتھ ایک رومانوی تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ شوہر کے ہاتھوں کو چومتی دکھائی دیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقرا عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اقرا عزیز کی جانب سے شادی کی پہلی سالگرہ پر یاسر حسین کے لیے تعریفی پوسٹ کرنے پر کئی شوبز شخصیات نے بھی ان کی پوسٹ پر کمنٹ کیے اور دونوں کو مبارک باد پیش کی۔

اقرا عزیز اور یاسر حسین نے 28 دسمبر 2019 کو کراچی میں شادی کرلی تھی اور دونوں کی شادی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں کی شادی کی تقریبات 25 دسمبر 2019 کو شروع ہوئی تھیں اور شادی کی تقریب میں شوبز شخصیات سمیت ان کے قریبی رشتہ داروں نے بھی شرکت کی تھی۔

مزید پڑھیں: لکس ایوارڈز میں یاسر حسین نے سب کے سامنے اقراء عزیز سے منگنی کرلی

یاسر حسین نے گزشتہ برس جولائی میں اقرا عزیز کو لکس اسٹائل ایوارڈ کے دوران شادی کی پیشکش کی تھی۔

اداکار نے ایوارڈ شو میں اقرا عزیز کو سب کے سامنے انگوٹھی پہنائی جبکہ ان کے گال پر بوسہ بھی دیا تھا جس کے بعد دونوں پر تنقید بھی کی گئی، تاہم جلد ہی دونوں نے متعدد انٹرویوز کے ذریعے یہ اعلان کیا تھا کہ دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024