• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایپل کے بعد شیاؤمی کا بھی فلیگ شپ فونز کے ساتھ چارجر نہ دینے کا اعلان

شائع December 27, 2020
— فوٹو بشکریہ ایپل انسائیڈر
— فوٹو بشکریہ ایپل انسائیڈر

ایپل نے رواں سال اکتوبر میں آئی فون 12 سیریز کے 4 فونز متعارف کرائے تھے اور پہلی بار ان کے ساتھ چارجر کو ڈبوں سے نکال دیا تھا۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ سام سنگ کی جانب سے بھی ایپل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 21 سیریز کے فونز کے ساتھ چارجر نہیں دیئے جائیں گے۔

مگر سام سنگ کے فونز جنوری میں کسی وقت متعارف ہوں گے اور اس معاملے میں شیاؤمی دیگر کمپنیوں کو پیچھے چھوڑنے کے لیے تیار ہے۔

دی ورج کی رپورٹ کے مطابق شیاؤمی کے سی ای او لی جون نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر تصدیق کی کہ ان کے نئے فلیگ شپ می 11 سیریز کے فونز کے ساتھ چارجر نہیں ہوں گے۔

ایپل کی طرح شیاؤمی کی جانب سے بھی می 11 کے ساتھ چارجر نہ دینے کے لیے ماحولیاتی مسائل کو جواز بنایا گیا ہے۔

لی جون نے کہا کہ صارفین کے پاس پہلے ہی اضافی چارجرز موجود ہیں اور اسی لیے می 11 کے ساتھ چارجر نہیں دیا جارہا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا 'می 11 کو متعارف کرانے کے موقع پر ہم نے اہم فیصلہ کیا ہے اور وہ ڈیوائس کے ساتھ چارجر نہ دینا ہے، یہ فیصسلہ سائنسی اور ٹیکنالوجیکل ماحولیاتی تحفظ کے مطالبے پر کیا گیا۔ ہر ایک کے پاس آج متعدد غیراستعمال شدہ چارجرز موجود ہیں، جو ماحول کے لیے بوجھ ہیں، ہم جانتے ہیں کہ اس فیصلے کو لوگ سمجھ نہیں سکیں گے یا تنقید کریں گے'۔

فوٹو بشکریہ دی ورج
فوٹو بشکریہ دی ورج

ایپل نے بھی ماحولیاتی مسائل کو جواز بناکر آئی فون 12 سیریز کے ساتھ ارجر نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی فون 12 کو پیش کرنے کے فوری بعد شیاؤمی نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ اپنے می 10 ٹی پرو کے باکس میں سے کسی چیز کو نہیں نکال رہی۔

مگر اب کچھ عرصے بعد ہی وہ اپنے نئے فونز کو چارجر کے بغیر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے کہ شیامی می 11 سیریز کے فونز 28 دسمبر کو متعارف کرائے جارہے ہیں جو اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر سے لیس دنیا کے اولین فونز ہوں گے۔

یہ پہلی بار ہے کہ شیاؤمی اپنے فلیگ شپ فون دسمبر میں پیش کررہی ہے۔

یہ فون ممکنہ طور پر 2 ورژن می 11 اور می 11 پرو میں دستیاب ہوگا اور دونوں میں کیو ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا جائے گا۔

50 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ می 11 میں 4780 ایم اے ای بیٹری دی جائے گی جبکہ بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہوگا۔

می 11 پرو میں 4970 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 108 میگا پکسل مین کیمرا موجود ہوگا جبکہ 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرا بھی اس پرو ماڈل کا حصہ ہوگا۔

ایک لیک کے مطابق می 11 کی قیمت 700 ڈالرز سے شروع ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024