• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

2020 میں متعارف ہونے والے واٹس ایپ کے چند بہترین فیچرز

شائع December 24, 2020 اپ ڈیٹ March 7, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

دنیا بھر میں 2 ارب سے زائد افراد واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں اور یہ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن ہے۔

اس ایپ کی بدولت لوگ اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ گروپ ویڈیو یا وائس چیٹ کی شکل میں ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ اس میں مسلسل نت نئے فیچرز اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن میں متعارف ہوتے رہتے ہیں تاکہ صارفین کے استعمال کا تجربہ بہتر ہوسکے جبکہ لوگ اس میں زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔

2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں مختف پابندیوں کے باعث ٹیکنالوجی کی مدد سے پیاروں سے رابطوں کا رجحان بڑھ گیا اور واٹس ایپ کو ہی زیادہ ترجیح دی گئی۔

رواں برس بھی ایسے متعدد فیچرز سامنے ہیں جن میں سے چند بہترین فیچرز درج ذیل ہیں۔

ڈارک موڈ

فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

اس سال کا پہلا بڑا فیچر واٹس ایپ میں ڈارک موڈ کا اضافہ تھا، جس کا مقصد کم روشنی والے ماحول میں آنکھوں پر تناﺅ کو کم کرنا اور تاریک کمرے جیسے سنیما میں فون کی روشنی سے ماحول کو جگمگانے سے بچانا ہے۔

اس فیچر کو مارچ میں متعارف کرایا گیا تھا جسے 2018 میں پیش کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا اور 2 سال بعد جاری کیا گیا۔

ڈارک موڈ سے ڈیوائس کی بیٹری لائف بھی بہتر ہوتی ہے کیونکہ گہری رنگت پر ایپ کو ڈسپلے سے کم توانائی درکار ہوتی ہے۔

ویڈیو کالز میں لوگوں کی حد میں اضافہ

فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

واٹس ایپ نے کورونا وبا کے دوران لوگوں کی آڈیو و ویڈیو کالز کی شرح میں اضافے کو دیکھتے ہوئے گروپ ویڈیو کالز میں لوگوں کی حد 4 سے بڑھا کر 8 کردی۔

یہ اضافہ اپریل میں کیا گیا جس کو استعمال کرنے کے لیے گروپ چیٹ میں جاکر کال کے آئیکون پر کلک کرنا ہوگا یا اضافی افراد کو مینوئلی ایک، ایک کرکے ایڈ کرنا ہوگا۔

واٹس ایپ کے مطابق ویڈیو یا آڈیو کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گی۔

انیمیٹڈ اسٹیکرز

شٹر اسٹاک فوٹو
شٹر اسٹاک فوٹو

جولائی میں واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کرایا گیا تھا جو یقیناً بیشتر افراد استعمال کرچکے ہوں گے۔

اگر واقف نہیں تو اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ پر کوئی چیٹ اوپن کریں اور ایموجی بٹن پر کلک کریں۔

وہاں اسٹیکرز آپشن پر جائیں اور پلس آئیکون پر کلک کریں۔

وہاں آپ کے سامنے اسٹیکرز پیکس کی فہرست نظر آئے گی جو ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

انیمیٹڈ اسٹیکرز کے اوپر ایک پلے بٹن ہوگا جو ان کی شناخت کو آسان بناتا ہے۔

ان کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے انیمیٹڈ اسٹیکرز پیکس پر ڈاؤن ایرو کے آئیکون پر کلک کریں۔

ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد آپ ان کو اسٹیکر ٹیب میں دیکھ سکیں گے اور انہیں اسی طرح استعمال کرسکیں گے جیسے عام اسٹیکرز کو استعمال کرتے ہیں۔

اب پیغامات کو غائب کرنا ممکن

فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کو نومبر کے شروع میں متعارف کرایا گیا تھا۔

اس فیچر کو مخصوص چیٹس میں ان ایبل کرکے پیغامات کو 7 دن بعد غائب کیا جاسکتا ہے۔

اگر یہ فیچر آپ کو دستیاب ہے تو اس کو استعمال کرنے کے لیے اسکرین کے سب سے اوپر چیٹ نیم کو کچھ دیر دبا کر رکھیں، وہاں آپشنز میں ڈس اپیئرنگ میسجز کو سلیکٹ کرکے اسے آن کردیں۔

خیال رہے کہ اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے بعد چیٹ سے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز 7 دن بعد ڈیلیٹ ہوجائیں گی، تاہم تصاویر اور ویڈیوز فون میں محفوظ رہیں گی۔

اسٹوریج کا انتظام اب زیادہ آسان

فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

یہ جاننا چاہتے ہیں کہ واٹس ایپ کس سے سب سے زیادہ رابطے میں رہتے ہیں تو اب یہ جاننا بہت آسان ہے۔

آئی فون یا اینڈرائیڈ میں واٹس ایپ اوپن کرکے وہاں سیٹنگز، پھر اسٹوریج اینڈ ڈیٹا اور منیج اسٹوریج میں جائیں۔

وہاں کانٹیکٹ کی لسٹ سامنے آئے گی، جس چیٹ نے سب سے زیادہ اسٹوریج پر قبضہ کیا ہوگا، وہ سب سے اوپر اور اسی طرح بالترتیب نام نظر آئیں گے۔

ہر نام پر کلک کرکے جان سکتے ہیں کہ کتنے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور انیمیٹڈ تصاویر کا تبادلہ ہوا۔

اس نئے فیچر سے اسٹوریج کی صفائی بھی آسان ہوگی اور بڑی فائلوں کو فوری طور پر ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

کسی کانٹیکٹ کی ہمیشہ کے لیے 'زبان بندی'

فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

آل ویز میوٹ نامی اس فیچر پر کئی ماہ تک کام ہوتا رہا اور اکتوبر 2020 کو اسے متعارف کرایا گیا۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین کسی بھی کانٹیکٹ یا گروپ کے نوٹیفکیشن کو ہمیشہ کے لیے میوٹ کرسکیں گے۔

اس سے پہلے واٹس ایپ کی جانب سے کسی گروپ یا کانٹیکٹ کے مسلسل نوٹیفکیشن سے پریشان صارفین کو میوٹ کے 3 آپشنز دیئے جاتے تھے ، جن کی مدد سے نوٹیفکیشن کو 8 گھنٹے، ایک ہفتے یا ایک سال کے لیے میوٹ کیا جاسکتا تھا۔

مگر اب کسی بھی چیٹ کو ہمیشہ کے لیے میوٹ کرنا ممکن ہے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس اوپن کرکے مطلوبہ چیٹ کو کچھ دیر تک دبا کر رکھنا ہوگا جس کے بعد اوپر بار میں میوٹ آئیکون کو سلیکٹ کرنا ہوگا۔

ایسا کرنے پر 8 گھنٹے، ایک ہفتہ اور آل ویز کے آپشنز نظر آئیں گے، جس میں سے اپنی پسند کا انتخاب کرکے اوکے کو کلک کرنا ہوگا۔

ایسا کرنے کے بعد اس مخصوص چیٹ کے نوٹیفکیشنز ہمیشہ کے لیے میوٹ کیے جاسکیں گے۔

تاہم صارف اگر بحال کرنا چاہے تو اس چیٹ کو دوبارہ کچھ دیر دبا کر ان میو یا اسپیکر آئیکون پر کلک کرنا ہوگا۔

کیو آر کوڈ سے کانٹیکٹ ایڈ کرنا

فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ اوپن کرکے نیو چیٹ پر کلک کریں۔

اس کے بعد نیو کانٹیکٹ پر کلک کرکے ایڈ کیو آر کوڈ کے آپشن پر جائیں۔

اس کے بعد ڈیوائس سے کیو آر کوڈ کو اسکین کریں یا اسکرین کے نیچے فوٹوز آئیکون پر کلک کریں تصاویر سے واٹس ایپ کیو آر کوڈ کا انتخاب کریں۔

آخر میں ایڈ ٹو کانٹیکٹس پر کلک کریں اور بس۔

کسٹمائز وال پیپرز

فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

اس فیچر کے تحت صارف ہر چیٹ کے بیک گراؤنڈ میں مختلف تصاویر کا استعمال کرسکے گا۔

یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ لگ بھگ ہر ایک ہی واٹس ایپ پر کچھ لوگوں سے زیادہ رابطے میں رہتا ہے اور دیگر سے بات چیت بہت کم ہوتی ہے۔

تو اب جن لوگوں سے زیادہ بات چیت ہوتی ہے تو ان کی چیٹ ونڈو کو دیگر سے مختلف کرنے کے لیے کاسٹیوم وال پیپر کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس طرح یہ ایک کارآمد ٹول بھی ہے جس سے اس بات کو یقینی بنایا جاسکتا ہے کہ میسج کسی غلط فرد کو نہ بھیج دیا جائے (بھیجنے کے بعد پریشان میں ڈیلیٹ کرنا پڑتا ہے جس کا علم دوسرے فرد کو بھی ہوجاتا ہے)۔

ایڈوانس سرچ

فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

واٹس ایپ کو گزشتہ سال سے جعلی خبروں کے پھیلاؤ کے باعث تنقید کا سامنا ہے اور اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے متعدد اقدامات بھی کیے گئے۔

اس سلسلے میں رواں سال اپریل میں ایک فیچر متعارف کرایا گیا جس کے تحت اگر کسی صارف کو بہت زیادہ فارورڈ ہونے والا میسج، یعنی ایسا میسج جو 5 بار سے زیادہ فارورڈ ہوچکا ہو، تو اس نئی پابندی کے تحت صارف اسے آگے مزید 5 چیٹس کی بجائے صرف ایک چیٹ کو فارورڈ کرسکے گا۔

پھر اگست میں میسجز میں موجود ٹیکسٹ اور تصاویر کے حوالے سے ریورس سرچ کا فیچر متعارف کرایا جس کا مقصد بھی افواہوں اور غلط اطلاعات کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

یہ فیچر ایسے میسجز پر کام کرے گا جو بہت زیادہ فارورڈ ہورہے ہوں گے تاکہ صارف جان سکے کہ اس پیغام میں موجود اطلاعات درست ہیں یا نہیں۔

ایسے بہت زیادہ فارورڈ ہونے والے میسجز کے آگے ایک میگنیفائنگ گلاس کا سائن ہوگا، جس پر کلک کرنے پر ایک ویب سرچ لانچ ہوگی، تاکہ معلوم ہوسکے کہ یہ تفصیلات کس حد تک درست یا غلط ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024