• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارتی اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا کا شکار

شائع December 22, 2020 اپ ڈیٹ December 23, 2020
راکول پریت سنگھ نے حال ہی میں فلم 'مے ڈے' کی شوٹنگ کا آغاز کیا تھا— فوٹو: انسٹاگرام
راکول پریت سنگھ نے حال ہی میں فلم 'مے ڈے' کی شوٹنگ کا آغاز کیا تھا— فوٹو: انسٹاگرام

کورونا سے متاثر دنیا کے تین بڑے ممالک میں شامل بھارت کی ایک اور اداکارہ راکول پریت سنگھ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق راکول پریت سنگھ نے انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر جاری پوسٹس میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں سب کو آگاہ کرنا چاہوں گی کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے'۔

راکول پریت سنگھ نے کہا کہ میں ٹھیک ہوں اور آرام کروں گی تاکہ شوٹ پر جلد واپس جاسکوں۔

مزید پڑھیں: شوٹنگ کے دوران ورن دھون و نیتو کپور سمیت تین افراد کورونا کا شکار

اداکارہ نے حال ہی میں خود سے رابطے میں رہنے والے افراد سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی۔

خیال رہے کہ راکول پریت سنگھ نے حال ہی میں فلم 'مے ڈے' کی شوٹنگ کا آغاز کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

راکول پریت سنگھ نے چند روز قبل فلم مے ڈے کے سیٹ سے تصویر بھی شیئر کی تھی۔

یہ فلم اجے دیوگن ڈائریکٹ کر رہے ہیں جس میں وہ خود بھی اداکاری کر رہے ہیں اور اس فلم میں امیتابھ بچن بھی جلوہ گر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار سنی دیول بھی کورونا کا شکار

خیال رہے کہ راکول پریت سنگھ سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار ورون دھون اور نیتو کپور سمیت کم از کم ٹیم کے تین ارکان کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ان سے قبل اداکار سنی دیول میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، جبکہ اس سے قبل بھی متعدد بولی وڈ شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں، تاہم اب ان میں سے تقریباً تمام شخصیات صحت یاب ہوچکی ہیں۔

کورونا سے متاثر ہونے والی بولی وڈ شخصیات میں امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے، جینیلیا ڈی سوزا اور کرن کمار، آفتاب شیوداسانی سمیت دیگر شامل تھے جو اب صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024