• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ون پلس کا گرگٹ کی طرح رنگ بدلتا منفرد کانسیپٹ فون

شائع December 21, 2020
— فوٹو بشکریہ ون پلس
— فوٹو بشکریہ ون پلس

ون پلس نے اپنا نیا کانسیپٹ اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے جو 'جادوئی فیچر' سے لیس ہے۔

کیونکہ یہ کانسیپٹ فون گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ون پلس 8 ٹی کانسیپٹ نامی فون لائٹ سلور اور ڈارک بلیو رنگوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

کمپنی کے مطابق فون کے ڈیزائن کے لیے ایک اسپیشل فلم پر انحصار کیا گیا ہے جس میں گلاس میں میٹل آکسائیڈ موجود ہے۔

تو جب یہ میٹل آکسائیڈ متحرک ہوتا ہے تو فون کی رنگت بدلنے لگتی ہے اور پانی میں جس طرح روشنی سے کہکشاں جیسا منظر ہوتا ہے، ویسا فون پر دیکھا جاسکتا ہے۔

خیال رہے کہ ون پلس 8 ٹی کو کچھ ماہ پہلے متعارف کرایا گیا تھا اور اب اسے کچھ کانسیپٹ فیچرز کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر ڈیزائن منفرد ہے جبکہ موشن ٹریکنگ راڈار موڈیول کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

فون کی رنگت نوٹیفکیشنز کے ساتھ بدلتی ہے جیسے کسی فون کال آنے پر، جس سے فون کا بیک کور رنگ بدلنے لگتا ہے۔

فون کے بیک پر جیاں کیمرا سسٹم دیا گیا ہے، وہاں ملی میٹر ویو راڈار کو رکھا گیا ہے جو برقی مقناطیسی لہروں کو باؤنس کرتا ہے اور فون کو تصویر محفوظ کرنے اور اشیا کو ٹریک کرنے میں مدد دیتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ راڈار موڈیول فون کے کسی بھی ایم ایم ویو کمیونیکشن موڈیول سے الگ ہے۔

کسی حد تک یہ پکسل 4 کے راڈار موشن سنس ٹیکنالوجی سے ملتی جلتی ٹیکنالوجی ہے۔

اس کانسیپٹ فون میں موشن ٹریکر بھی دیا گیا ہے جو ہاتھ کی حرکت سے فون کال کو ریسیو کرنے میں مدد دیتا ہے یا صارف کی سانس کو بھی محسوس کرلیتا ہے۔

موشن ٹریکر سے فون کے بیک پر سے ہی ہاتھ کی حرکت سے کال کو ریسیو یا ریجیکٹ کیا جاسکے گا۔

فیچرز کے لحاظ سے تو یہ فون واقعی منفرد ہے مگر یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ عام صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔

اس سے قبل کمپنی نے اپنے ون پلس کانسیپٹ ون کو بھی رواں سال کے شروع میں پیش کیا تھا مگر فروخت کے لیے متعارف نہیں کرایا۔

اس فون میں کیمرا آنکھوں کے سامنے سے غائب ہوجاتا تھا مگر اس تیکنالوجی کو کمپنی کے کسی اور فون میں بھی اب تک استعمال نہیں کیا گیا۔

کمپنی نے ابھی بھی واضح کیا ہے کہ 8 ٹی کانسیپٹ فون کی کمرشل دستیابی کا کوئی منصوبہ نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024