• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لکس ایوارڈز 2020: ماہرہ خان اور احمد علی اکبر بہترین فلم اداکار قرار

شائع December 21, 2020
ماہرہ خان فلم کی بہترین اداکارہ قرار پائیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
ماہرہ خان فلم کی بہترین اداکارہ قرار پائیں—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

پاکستان کے سب سے بڑے اور معتبر لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا۔

اس سال ماضی کے مقابلے میں فاتحین کا فیصلہ بھی مداحوں کی آن لائن ووٹنگ سے کیا گیا تھا۔

عام طور پر لکس اسٹائل ایوارڈز کے زیادہ فاتحین کا اعلان آزادانہ جیوری کرتی ہے تاہم اس سال کورونا کی وبا کے باعث جہاں فاتحین کا اعلان آن لائن ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔

وہیں اس سال ایوارڈز تقریب بھی منعقد نہیں کی گئی اور انتظامیہ نے ویب سائٹ پر فاتحین کا اعلان کردیا۔

لکس اسٹائل ایوارڈز میں ہر سال کی طرح 4 بڑی کیٹیگریز یعنی ٹی وی، فلم، میوزک اور فیشن کی مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 28 فاتحین کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان

اس سال بہترین فلم اداکارہ کا ایوارڈ ماہرہ خان، بہترین فلم اداکار کا احمد علی اکبر جب کہ بہترین ٹی وی اداکارہ (کرٹکس) کا ایوارڈ اقرا عزیز جب کہ بہترین اداکار (کرٹکس) کا ایوارڈ زاہد احمد جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

فلم

لال کبوتر- بہترین فلم

احمد علی اکبر - بہترین اداکار - فلم لال کبوتر کے لیے

کمال خان - بہترین ہدایت کار - فلم لال کبوتر کے لیے

راشد فاروقی - بہترین اداکار (کرٹکس) - فلم لال کبوتر کے لیے

ماہرہ خان - بہترین اداکارہ - فلم سپر اسٹار کے لیے

فلم سپر اسٹار میں اداکاری کے باعث ماہرہ خان کو بہترین ایوارڈ ملا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
فلم سپر اسٹار میں اداکاری کے باعث ماہرہ خان کو بہترین ایوارڈ ملا—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

فیشن

حسنین لہری - سال کا بہترین ماڈل

زارا عابد - سال کی بہترین ماڈل

ماڈل کو بعد از مرگ ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے، وہ رواں برس مئی میں جہاز حادثے میں چل بسی تھیں۔

زارا عابد رواں برس مئی میں اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز تباہ ہونے سے چل بسی تھیں—فائل فوٹو: فیس بک
زارا عابد رواں برس مئی میں اسلام آباد سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز تباہ ہونے سے چل بسی تھیں—فائل فوٹو: فیس بک

پریٹ -جنریشن- اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن

ثنا سفیناز- برائڈل کوچر - اچیومنٹ ان فیشن ڈیزائن

اسماعیل فہد - بیسٹ مینز فیشن ویئر ڈیزائنر

شہباز شازی - بہترین فیشن فوٹوگرافر

صائمہ بارگ فریدے - بہترین میک اپ اینڈ ہیئر آرٹسٹ

سچل افضل - بیسٹ امرجنگ ٹیلنٹ فیشن

میوزک

ہادیہ ہاشمی - سال کی بہترین گلوکارہ

راوی - بہترین گانا - سجاد علی

صہیب لاری، حماد خان - بیسٹ امرجنگ ٹیلنٹ - بگ فٹ میوزک

علی طارق، بیسٹ پلے بیک سنگر - بہکا نہ (پرے ہٹ لو)

جے بی سسٹرز - بیسٹ اوریجنل ساؤنڈ ٹریک - رانجھا رانجھا کردی

ٹیلی وژں

اقرا عزیز کو بیسٹ ایکٹریس (کرٹکس) کا ایوارڈ ملا—اسکرین شاٹ/ یوٹٰوب
اقرا عزیز کو بیسٹ ایکٹریس (کرٹکس) کا ایوارڈ ملا—اسکرین شاٹ/ یوٹٰوب

میرے پاس تم ہو- بیسٹ ٹی وی پلے

کاشف نثار - بیسٹ پلے ڈائریکٹر - رانجھا رانجھا کردی

فائزہ افتخار - بیسٹ پلے رائیٹر - رانجھا رانجھا کردی

زاہد احمد - بیسٹ ایکٹر (کرٹکس) - عشق زہ نصیب

اقرا عزیز - بیسٹ ایکٹریس (کرٹکس) رانجھا رانجھا کردی

عمران اشرف - بیسٹ ایکٹر (ویوورز) رانجھا رانجھا کردی

یمنیٰ زیدی - بیسٹ ایکٹریس (ویوورز) انکار

شیز گل - بیسٹ امرجنگ ٹیلنٹ - میرے پاس تم ہو

یمنی زیدی کو انکار ڈرامے میں اداکاری پر بیسٹ ویوورز ایکٹریس کا ایوارڈ ملا—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
یمنی زیدی کو انکار ڈرامے میں اداکاری پر بیسٹ ویوورز ایکٹریس کا ایوارڈ ملا—فائل فوٹو: فیس بک/ اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024