• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دو سال میں 3 لکس ایوارڈز پر یاسر حسین، اقرا عزیز کے معترف

شائع December 21, 2020
اداکارہ اقرا عزیز نے لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 میں ڈراما 'رانجھا رانجھا کردی' میں اپنے کردار پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا ہے— فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ اقرا عزیز نے لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 میں ڈراما 'رانجھا رانجھا کردی' میں اپنے کردار پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا ہے— فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ اقرا عزیز نے لکس اسٹائل ایوارڈز 2020 میں ڈراما 'رانجھا رانجھا کردی' میں اپنے کردار پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت لیا، جو 2 سال کے عرصے میں ان کا تیسرا ایوارڈ ہے۔

اقرا عزیز کی اس جیت پر ان کے شوہر یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک پوسٹ میں نہ صرف اقرار عزیز کی اداکاری کی تعریف کی بلکہ انہیں بہترین بیوی بھی قرار دیا۔

اداکار یاسر حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کسی بھی سطح پر ہیٹ ٹرک ایک زبردست کامیابی ہے، مبارک ہو بیگم اقرا عزیز۔

مزید پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈز 2019 کی نامزدگیوں کا اعلان

انہوں نے لکھا کہ 2 سال میں بہترین اداکارہ کے 3 (لکس) ایوارڈز، ایسی ہیٹ ٹرک تو وسیم بھائی (وسیم اکرم) کی بھی نہیں تھی۔

یاسر حسین نے لکھا کہ 'آپ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ بہترین اہلیہ اور دوست بھی ہیں، مجھے آپ پر فخر ہے'۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ اقرا حسین نے یاسر حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کمنٹ کیا کہ ہمیشہ میرا ساتھ دینے اور میرے لیے موجود رہنے کا شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں: لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان

انہوں نے لکھا کہ آپ نے مجھے اتنی طاقت اور محبت دی کہ یہ غیر حقیقی محسوس ہوتا ہے۔

ٹی وی اداکارہ نے 2019 میں ڈراما 'سنو چندا' کے لیے بہترین اداکارہ کا ویورز چوائس اور کریٹکس چوائس لکس اسٹائل ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

اور اس سال انہوں نے رانجھا رانجھا کردی میں اپنی شاندار اداکاری پر بہتری اداکارہ کریٹکس چوائس 2020 کا لکس اسٹائل ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024