• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

اوپو کا نیا کم قیمت 5 جی اسمارٹ فون پیش

شائع December 19, 2020
—فوٹو بشکریہ اوپو
—فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو نے اپنا ایک کم قیمت 5 جی اسمارٹ فون اے 53 متعارف کرادیا ہے۔

یہ فون سب سے پہلے چین میں متعارف کرایا گیا اور نام سے ظاہر ہے کہ یہ اے 53 ہی ہے جس میں 5 جی سپورٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 720 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں یہ زیادہ تیز پرفارمنس فراہم کرنے کے قابل ہوگیا ہے، کیونکہ اے 53 میں کم طاقتور اسنیپ ڈراگون 460 پراسیسر دیا گیا تھا۔

جہاں تک اسکرین کی بات ہے تو یہ فون 6.5 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس کے ساتھ 90 ہرٹز ریفریش ریٹ، فل ایس آر جی بی کوریج جیسے فیچرز دیئے گئے ہیں۔

فون کے اندر 4 سے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے تاہم ایس ڈی کارڈ سپورٹ نہیں، تو اس میں مزید اضافہ نہیں ہوسکتا۔

حیران کن طور پر اس فون میں بیٹری دوسرے اے 53 کے مقابلے میں کم ہے، جس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود تھی۔

مگر اس نئے ماڈل میں 4040 ایم اے ایچ بیٹری 10 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

ہیڈ فون جیک، فنگر پرنٹ سنسر (پاور بٹن میں) اور ڈوئل سم سپورٹ جیسے فیچرز اس کا حصہ ہیں جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 7.2 سے کیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے، جس میں مین کیمرا 16 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسرز موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

اس فون کی قیمت 1299 چینی یوآن (31 ہزار 8 سو پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال چین سے باہر اسے متعارف کرانے کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024