• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

پشاور: کورونا وائرس سے متاثرہ 3 کمسن بچے ہسپتال میں داخل

شائع December 19, 2020
بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 4 سال تک ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 4 سال تک ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا میں جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 افراد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے وہی خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور میں 2 بچیوں سمیت کووڈ 19 کے 3 کم سن کووڈ 19 کے مریض بھی داخل کیے گئے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال کے ڈاکٹرز کے مطابق 2 بچوں کی عمریں 2 ماہ، 6 ماہ اور 4 سال ہیں جبکہ ان میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹرز نے ڈان کو بتایا کہ ان کیسز کا تعلق پشاور، لوئر دیر اور مردان سے ہیں اور انہیں ہسپتال کے آئیسولیشن سینٹر میں رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ننھے بچے کورونا وائرس کو آگے پھیلا سکتے ہیں، تحقیق

علاوہ ازیں محکمہ صحت کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ ایک روز میں پشاور میں کورونا وائرس سے 4، ایبٹ آباد میں 2 جبکہ مردان، سوات، لوئر دیر اور ہری پور میں ایک ایک موت کی تصدیق ہوئی۔

ان متوفیوں میں انڈوکرائنولوجسٹ ڈاکٹر مظفر سید بھی شامل تھے جو سوات میں سیدو ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

ادھر صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ صوبے میں 37 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے اپنی زندگی گنوا چکے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے دوسروں کی جانوں کو بچانے کے دوران زندگی گنوانے والوں کے لیے شہدا پیکج کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب پشاور کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے ڈپٹی کمشنر کو اسٹاف ممبرز اور طلبہ میں 10 کیسز کی تصدیق کے بعد گرلز ہائر سیکنڈری اسکول چمکنی کو بند کرنے کی سفارش کردی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ان کیسز میں سے 7 کی تشخیص اساتذہ اور دیگر ملازمین میں جبکہ دیگر طلبہ میں ہوئی۔

علاوہ ازیں وزارت صحت کے قومی ایمرجنسی سینٹر کی مرتب کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے آغاز سے اب تک ایک سے 10 سال کی عمر کے 20 بچے اس وبا سے انتقال کرچک ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ 10 سے 20 سال کی عمر کے گروپ کے درمیان اس طرح کی اموات کی تعداد 33 رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک 15 ہزار 568 ایسے کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے جن کی عمر مذکورہ بالا عمر کے گروہ سے تھی جبکہ 10 سے 20 سال کی عمر کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 329 رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس کے خلاف بچوں کا مدافعتی نظام زیادہ بہتر کام کیوں کرتا ہے؟

خیال رہے کہ ملک بھر میں 19 دسمبر کو سامنے آنے والے 18 دسمبر کے اعداد شمار کے مطابق کورونا وائرس کے 48 ہزار 75 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 179 کے نتائج مثبت آئے جبکہ 86 افراد اس وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

یوں اب تک ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 54 ہزار 673 ہوگئی جس میں سے 4 لاکھ 4 ہزار 501 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 9 ہزار 250 کا انتقال ہوا ہے جبکہ فعال کیسز کی مجموعی تعداد 40 ہزار 922 ہے۔

اگر صرف صوبہ خیبرپختونخوا کی بات کریں تو وہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 427 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 54 ہزار 448 ہوگئی۔

اس کے علاوہ صوبے میں مزید 10 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد اب تک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 521 پر جا پہنچی۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025