• KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:24am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 4:59am Sunrise 6:22am
  • ISB: Fajr 5:06am Sunrise 6:31am

شیاؤمی کا 4 بیک کیمروں سے لیس نیا فون ریڈمی 9 پاور

شائع December 17, 2020
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی
— فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے اپنا نیا اسمارٹ فون ریڈمی 9 پاور متعارف کرادیا ہے۔

ویسے یہ کوئی نیا فون نہیں بلکہ گزشتہ ماہ چین میں پیش کیا گیا ریڈمی نوٹ 9 فور جی کا اپ ڈیٹ ورژن ہے جس میں ایک بیک کیمرے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ریڈمی 9 پاور میں 6.53 انچ کا فل ایچ ڈی پلس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12 سے کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ریڈمی 9 پاور میں 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے، جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری سے لیس ہے جس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ یو ایس بی سی پورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

مگر حیران کن بات یہ ہے کہ باکس میں 18 واٹ کی بجائے 22.5 واٹ اڈاپٹر دیا گیا ہے۔

دیگر فیچچرز میں اے آئی فیس ان لاک، ہیڈفون جیک، اسٹیریو اسپیکرز، سپلیش پروفنگ، آئی آر بلاسٹر اور ریورس چارجنگ سپورٹ قابل ذکر ہیں۔

فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہے۔

فون کے بیک پر اینٹی فنگرپرنٹ ٹیکسچر موجود ہے یعنی انگلیوں کے نشانات اس کو گندا نہیں کرپاتے۔

جہاں تک کیمرا سیٹ اپ کی بات ہے تو وہ 48 میگا پکسل مین کیمرے، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل ڈیپتھ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمروں سے لیس ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کے 64 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 150 ڈالرز (24 ہزار پاکستانی روپے) جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 164 ڈالرز (26 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 4 نومبر 2024
کارٹون : 3 نومبر 2024