• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سینیٹ میں شو آف ہینڈز ہو گیا تو کوئی نہیں کہہ سکے گا کہ دھاندلی ہوئی، شیخ رشید

شائع December 17, 2020
وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد کے علاقے پولیس لائنز میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے— فوٹو: ڈان نیوز
وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد کے علاقے پولیس لائنز میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے— فوٹو: ڈان نیوز

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اگر سینیٹ میں سپریم کورٹ نے شو آف ہینڈز کے حق میں فیصلہ دے دیا تو کوئی یہ نہیں کہہ سکے گا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور یہ ایک انقلابی فیصلہ ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد تھانوں میں ایف آئی آر ہو گی اور تھانوں میں عزت سے پیش آیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا سینیٹ انتخابات فروری میں کروانے کا فیصلہ

انہوں نے صحافیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سمجھیں کہ ایک صحافی کو وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے۔

پولیس لائنز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافے کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ ان پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں کم ہیں لہٰذا اس میں اضافہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 800 کنال پر ہم ان کی رہائش کا بندوبست کرنا چاہتے ہیں، اسلام آباد سے 800 کنال نہ ملے تو بے شک کم ملے لیکن وزیر اعظم کے آنے سے پہلے پہلے اسی ہفتے میں بندوبست ہو جائے گا اور ہم ان کو پلاٹ دیں گے تاکہ یہ بہتر طور پر گزارہ کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر بہت کم خرچ کیا جا رہا ہے، ان کی ضروریات ہیں اور اسلام آباد میں سیکڑوں دینی مدرسے بھی ہیں لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ اسے پاکستان کا سب سے محفوظ شہر قرار دیا جائے اور یہاں 30 فیصد جرائم میں کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات میں کب، کیا اور کیسے ہوتا ہے؟ مکمل طریقہ

شیخ رشید نے یاد گارِ شہدا پر حاضری کے موقع پر اسلام آباد اور پاکستان کی پولیس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک میں وزیر داخلہ ہوں، میری پوری کوشش ہو گی کہ اسلام آباد کی پولیس اور ان کی تنخواہوں اور تشخص کو بہتر بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرینا، میریٹ اور مارگلہ کے علاوہ تمام چیک پوسٹ ختم کردی جائیں گی جبکہ ان کے پاس چھ گاڑیاں ہیں تو جلد چھ آٹھ مزید گاڑیاں دلا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس پر بہت کم خرچ کیا جا رہا ہے، ان کی ضروریات ہیں اور اسلام آباد میں سیکڑوں دینی مدرسے بھی ہیں لہٰذا ہم چاہتے ہیں کہ اسے پاکستان کا سب سے محفوظ شہر قرار دیا جائے اور یہاں 30 فیصد جرائم میں کمی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ کے انتخابات شو آف ہینڈز کے ذریعے کروانا چاہتے ہیں، شبلی فراز

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا الیکشن ہی اب اصل مسئلہ ہے، اگر سپریم کورٹ فیصلہ دے دیتی ہے اور شو آف ہینڈز ہو جاتا ہے تو میرے خیال میں اس ملک میں الیکشن میں یہ کہنا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے، ختم ہو جائے گا اور اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے 20 اراکین کو چارج شیٹ کیا تھا جب انہوں نے ووٹوں میں ہیرا پھیری کی تھی، پیسوں کی ہر کسی کو ضرورت ہوتی ہے اور ایسے موقع پر ووٹ بک جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ہوا کہ 65 اراکین وہاں تھے اور اگل کمرے میں گئے تو وہ 50 ہی نکلے لہٰذا اس معاملے پر گیند سپریم کورٹ میں ہے اور اگر سپریم کورٹ شو آف ہینڈز کی اجازت دے دیتی ہے تو یہ بہت بڑا انقلابی فیصلہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن سارا ڈراما سینیٹ الیکشن کیلئے کررہی ہے لیکن ناکام ہوگی، وزیر اعظم

وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں فرانزک لیب بنائیں گے اور بارہ کہو، ترنول سمیت اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں دیگر لیب بھی بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی توہین نہیں ہونی چاہیے، سعودی عرب سمیت دیگر ملکوں میں ہمارے ہزاروں لوگ زیر حراست ہیں اور ان کے حوالےسے ہم ڈیٹا اکٹھا کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024