• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ون پلس 9 کی پہلی جھلک سامنے آگئی

شائع December 13, 2020
ون پلس 9 کی لیک تصویر — فوٹو بشکریہ فون ایرینا
ون پلس 9 کی لیک تصویر — فوٹو بشکریہ فون ایرینا

ون پلس کے نئے فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے، حالانکہ اسے متعارف کرانے میں ابھی کئی ماہ باقی ہیں۔

فون ایرینا نے ون پلس 9 کی تصاویر لیک کی ہیں اور دیکھنے میں یہ پہلے سے زیادہ بہتر محسوس ہورہا ہے۔

تصاویر کے ساتھ فون کے فیچرز پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، ب سے نمایاں تبدیلی بڑے کیمرا موڈیول کی شکل میں نظر آئی، جو بیک پر موجود ہے، جس میں الٹرا شوٹ ٹیکنالوجی کا حوالہ موجود ہے۔

یہ تو واضح نہیں کہ ون پلس کی جانب سے کس حد تک کیمرا ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے، مگر بیک پر بڑے لینس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ ون پلسس 8 ٹی ہارڈویئر سے مختلف ہے۔

لیک کے مطابق یہ کیمرے 48 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل کے ہوسکتے ہیں۔

جہاں تک فرنٹ کی بات ہے تو ون پلس 8 ٹی سے ملتا جلتا ہے اور یہ نئی ڈیوائس ممکنہ طور پر 6.55 انچ کے فلیٹ ڈسپلے سے لیس ہوگی جس میں ایچ ڈی آر سپورٹ اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا جائے گا۔

سیلفی کیمرا پنچ ہول میں دیا جائے گا۔

ون پلس 9 میں نیا اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر دیا جائے گا جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہوگی، ایسا بھی ممکن ہے کہ فلیگ شپ ورژن یعنی ون پلس 9 پرو میں میموری اور اسٹوریج زیادہ ہوسکتی ہے۔

ون پلس 9 پرو کی تصاویر تو سامنے نہیں آئیں مگر ایسا مانا جرہا ہے کہ اس میں ایج ڈسپسلے دیا جائے گا اور فیچرز کے لحاظ سے ون پلس 9 سے بہتر ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024