• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آمنہ الیاس نے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا؟

شائع December 12, 2020
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ساتھی کا انتخاب کرلیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ساتھی کا انتخاب کرلیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس ستمبر میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ اداکارہ آمنہ الیاس و داور محمود نے شادی کرلی۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے تعلقات تھے اور کورونا کی وبا کے باعث دونوں نے سادگی سے شادی کرلی۔

بعد ازاں آمنہ الیاس و داور محمود نے ایسی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی تھی۔

ویڈیو میں آمنہ الیاس نے انکشاف کیا تھا کہ داور محمود کی بہت ساری گرل فرینڈز ہیں، اس لیے ایسی جھوٹی خبروں پر ان کے لیے مسئلہ ہوسکتا ہے جب کہ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں، اس لیے ان کے لیے مسئلہ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آمنہ الیاس اور داور محمود نے شادی کی خبروں پر وضاحت کردی

لیکن اب آمنہ الیاس نے انکشاف کیا ہے کہ نہ صرف وہ داور محمود کو پسند کرتی ہیں بلکہ انہوں نے جیون ساتھی کا بھی انتخاب کرلیا ہے۔

انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتےہوئے آمنہ الیاس نے کئی انکشافات کیے، جن میں یہ انکشاف بھی شامل ہے کہ اب وہ تنہا نہیں رہیں۔

رواں برس ستمبر میں داور محمود و آمنہ الیاس کی شادی کی خبریں پھیلی تھیں—فائل فوٹو: فیس بک
رواں برس ستمبر میں داور محمود و آمنہ الیاس کی شادی کی خبریں پھیلی تھیں—فائل فوٹو: فیس بک

انسٹاگرام پر ایک مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ کسی پر فدا رہی ہیں یا ہیں؟ جس پر اداکارہ نے داور محمود کا نام لکھا۔

اسی طرح ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ اب تک وہ تنہا زندگی گزار رہی ہیں یا کسی کو جیون ساتھی منتخب کرلیا ہے؟ جس پر اداکارہ نے مختصر جواب دیا کہ انہوں نے ساتھی کا انتخاب کرلیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں سوالوں کے جوابات کے دوران انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی کہ وہ اب داور محمود پر فدا ہیں یا پہلے ہوا کرتی تھیں اور ساتھی کے انتخاب کا مطلب کسی سے مستقبل میں رشتہ جوڑنا ہے یا یہ عارضی ساتھ ہے؟

اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کو جوابات دیے—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے انسٹاگرام پر مداحوں کو جوابات دیے—اسکرین شاٹ

آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر دیگر سوالوں کے جوابات بھی دیے اور پسندیدہ کتابوں کے جواب پر انہوں نے پاؤلو کویلہو کے بولڈ ناول ’الیون منٹس‘ اور ترک ناول نگار 48 سالہ ایلف شفق کی کتاب ’40 رولز آف لو‘ کو پسندیدہ قرار دیا۔

اداکارہ نے اپنی پسندیدہ کتابوں کے نام بھی بتائے—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے اپنی پسندیدہ کتابوں کے نام بھی بتائے—اسکرین شاٹ

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کوئی بھی شخص ان کا دل کس طرح جیت سکتا ہے؟ جس پر اداکارہ نے 5 طریقے بتائے جن پر عمل کرتے ہوئے کوئی بھی شخص ان کے دل کے قریب آ سکتا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ان کا دل جیتا جا سکتا ہے—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے بتایا کہ کس طرح ان کا دل جیتا جا سکتا ہے—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے دل جیتنے کے 5 طریقے ہیں، جن میں انہیں پھول پیش کرنا، ان کے لیے کھانے کا بندوبست کرنا، ان سے لڑنا۔ جھگڑنا، انہیں اچھے لطیفے سنانا اور ان کے ساتھ بہترین ساتھی بن کرسفر کرنا شامل ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار وہ سینما تھیٹر کی سیڑھیوں پر گری تھیں اور وہ لمحہ ان کے لیے شرمندگی کا باعث بھی بنا۔

اداکارہ کی جانب سے مداحوں کے جوابات دیتے ہوئے داور محمود کو پسند کرنے اور جیون ساتھی کے انتخاب کے اعتراف کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ دونوں میں محبت پروان چڑھ رہی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024