• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

شائع December 8, 2020
انہوں نے انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں پاکستان کی ڈراما انڈسٹری میں قسمت آزمانے سے متعلق مداحوں اور فالوورز کو  آگاہ کیا — فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
انہوں نے انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں پاکستان کی ڈراما انڈسٹری میں قسمت آزمانے سے متعلق مداحوں اور فالوورز کو آگاہ کیا — فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما، رکن قومی اسمبلی اور اینکر عامر لیاقت حسین کی اہلیہ طوبی عامر نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔

طوبیٰ عامر نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں پاکستان کی ڈراما انڈسٹری میں قسمت آزمانے سے متعلق مداحوں اور فالوورز کو آگاہ کیا۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں اپنے ڈیبیو ڈرامے کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں دراصل ڈرامے کی اگلی قسط کا پرومو دکھایا گیا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

رکن قومی اسمبلی کی اہلیہ طوبیٰ عامر نجی چینل اے آر وائے کے ڈرامے 'بھڑاس' سے ڈراما انڈسٹری میں ڈیبیو کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

یہ ڈراما پیر سے جمعرات تک ہفتے میں 4 روز نشر ہوتا ہے اور اب تک اس کی 33 اقساط نشر ہوچکی ہیں اور اگلی قسط میں طوبیٰ عامر بھی دکھائی دیں گی۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر 'بھڑاس' ڈرامے کے سیٹ سے شوٹنگ کے دوران لی جانے والی ان کی تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

وائرل ہونے والی تصاویر میں طوبیٰ عامر، اداکار ہمایوں سعید کے بھائی سلمان سعید اور دیگر اداکاروں کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عامر لیاقت اور اہلیہ طوبیٰ عامر بھی کورونا وائرس کا شکار

خیال رہے کہ طوبیٰ عامر اس سے قبل عامر لیاقت کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں اور شادی سے قبل وہ ایک ٹی وی نیٹ ورک میں کارپوریٹ افیئر کی منیجر بھی رہ چکی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی دوسری شادی سال 2018 میں کسی وقت ہوئی تھی جو اس وقت سامنے آئی تھی جب الیکشن کمیشن میں ان کے خلاف کاغذات نامزدگی میں دوسری اہلیہ کا ذکر نہ کرنے پر درخواست دائر ہوئی تھی۔

اس موقع پر عامر لیاقت حسین نے ای سی پی میں پیش ہوکر مؤقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ کے حوالے سے کچھ نہیں چھپایا، ابھی صرف ان سے نکاح ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024