• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ویوو کی وائے سیریز کا ایک نیا اسمارٹ فون خاموشی سے متعارف

شائع December 7, 2020
وائے 52 ایس — فوٹو بشکریہ ویوو
وائے 52 ایس — فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے وائے سیریز کاا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

گزشتہ ہفتے ویوو وائے 52 ایس کی پہلی جھلک سامنے آئی تھی اور اب کمپنی نے خاموشی سے اسے چین میں متعارف کرادیا۔

یہ ویوو کا نیا 5 جی مڈرینج اسمارٹ فون ہے جس میں ڈیمینسٹی 720 پراسیسر دیا گیا ہے۔

وائے 52 ایس 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج سے لیس فون ہے۔

فون میں 6.58 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایف ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کی ایک خاص بات اس کی 5000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے جو 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

فنگرپرنٹ اسکینر فون کے دائیں جانب والی سائیڈ پر ہے جبکہ ہیڈفون جیک بھی دیا گیا ہے جس کے ساتھ یو ایس بی سی پورٹ موجود ہے۔

فون میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے فن ٹچ او ایس 10.5 سے کیا ہے۔

وائے 52 ایس کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ ہیلپر سنسر ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے۔

اس فون کے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ورژن کی قیمت 1598 یوآن (39 پزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1798 یوآن (44 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024