• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اوپو رینو 5 سیریز کے فونز کی تصاویر کمپنی نے خود قبل از وقت جاری کردیں

شائع December 3, 2020
اوپو رینو 5 — فوٹو بشکریہ اوپو
اوپو رینو 5 — فوٹو بشکریہ اوپو

اوپو کی رینو سیریز کے نئے فونز کو آئندہ ہفتے متعارف کرایا جاارہا ہے اور اب تک کافی لیکس بھی سامنے آچکی ہیں۔

مگر اب اوپو کی ویب سائٹ میں ہی رینو 5 سیریز کے فونز کی تصاویر کو پوسٹ کیا گیا، جس سے کچھ فیچرز کی تصدیق بھی ہوتی ہے۔

چینی کمپنی کی جانب سے 10 دسمبر کو رینو 5 فائیو جی، رینو 5 پرو 5 جی اور رینو 5 پرو پلس 5 جی کو پیش کیے جانے کا امکان ہے مگر ویب سائٹ پر رینو 5 اور 5 پرو کی تصاویر جاری کی گئیں۔

دیکھنے میں یہ دونوں فونز ایک یسے نظر آتے ہیں مگر رینو 5 میں فلیٹ ڈسپلے دیا گیا ہے جبکہ پرو ماڈل میں خم اسکرین موجود ہے۔

دونوں فونز کے بیک پر فروسٹڈ گلاس سپورٹ ہے اور 4، 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے، جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہوگا۔

رینو 5 پرو — فوٹو بشکریہ اوپو
رینو 5 پرو — فوٹو بشکریہ اوپو

دونوں اسمارٹ فونز میں بیٹریوں کی گنجائش کا تو نہیں بتایا گیا مگر وہ 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہوگی۔

اوپو کی جانب سے دونوں فونز میں ریم اور اسٹوریج کا تو نہیں بتایا گیا مگر چینی ای کامرس سائٹ جے ڈی ڈاٹ کام جس نے فونز کے پری آرڈرز لینا شروع کردیئے ہیں، کے مطابق یہ فون 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج سے لیس ہوں گے۔

لیکس کے مطابق اوپو رینو 5 میں اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر دیا جائے گا جبکہ پرو ماڈل میں ڈیمینسٹی 1000 پلس پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔

ان کی قیمت اور دیگر فیچرز کے اعلان کے لیے 10 دسمبر تک انتظار کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اوپو کی رینو سیریز کے اولین فونز 2019 میں سامنے آئے تھے اور رواں سال جون میں رینو 4 سیریز کی ڈیوائسز پیش کی گی تھیں۔

رینو 4 سیریز کے فونز کو پاکستان میں ستمبر میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024