• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

ٹیلر سوئفٹ نے چھٹی بار سال کی بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ جیت لیا

شائع November 23, 2020
اس سال ٹیلر سوئفٹ کو مجموعی طور پر تین ایوارڈز دیے گئے—فائل فوٹو: رائٹرز
اس سال ٹیلر سوئفٹ کو مجموعی طور پر تین ایوارڈز دیے گئے—فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی پاپ گلوکارہ 30 سالہ ٹیلر سوئفٹ نے ہر سال امریکا میں ہونے والے میوزیکل ایوارڈز 'امریکن میوزک ایوارڈز' (اے ایم اے) میں مسلسل تیسرے سال اور مجموعی طور پر چھٹی بار 'آرٹسٹ آف دی ایئر' (سال کی بہترین گلوکارہ) کا ایوارڈ جیت لیا۔

رواں سال کے امریکن میوزک ایوارڈز میں ٹیلر سوئفٹ کو مجموعی طور پر 4 نامزدگیاں ملی تھیں، جن میں سے وہ تین ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 22 نومبر کو لاس اینجلس میں ہونے والی ورچوئل تقریب میں اگرچہ ٹیلر سوئفٹ آن لائن دستیاب نہیں رہیں تاہم اس کے باوجود وہ بڑے ایوارڈ سمیت مجموعی طور پر تین ایوارڈز جیتنے میں کامیاب رہیں۔

ٹیلر سوئفٹ نے رواں سال مسلسل تیسری بار 'ارٹسٹ آف دی ایئر' جب کہ مجموعی طور پر چھٹی بار مذکورہ ایوارڈ اپنے نام کیا، وہ 6 بار یہ ایوارڈ جیتنے والی پہلی گلوکارہ بھی بن گئیں۔

جسٹن بیبر کو بھی تین ایوارڈز دیے گئے—فوٹو: اے پی
جسٹن بیبر کو بھی تین ایوارڈز دیے گئے—فوٹو: اے پی

گزشتہ سال ٹیلر سوئفٹ نے امریکی میوزک ایوارڈز میں مجموعی طور 6 ایوارڈز جیت کر آنجھانی گلوکار مائیکل جیکسن کا ریکارڈ بھی توڑ دیا تھا اور وہ گزشتہ سال 29 امریکی میوزک ایوارڈز جیتنے والی پہلی گلوکارہ بنی تھیں۔

رواں سال ٹیلر سوئفٹ کو سال کی بہترین گلوکارہ، بہترین خاتون پاپ گلوکارہ اور پسندیدہ میوزک ویڈیو کی کیٹیگری میں ایوارڈز دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکن میوزک ایوارڈز 2020 میں دی ویکینڈ کی 8 نامزدگیاں

ایوارڈز تقریب میں کینیڈین نژاد امریکی گلوکارہ جسٹن بیبر کو بھی تین ایوارڈز دیے گئے، جس میں سے دو ایوارڈز انہوں نے مشترکہ طور پر میوزیکل بینڈ ڈین پلس شے کے ساتھ جیتے۔

جسٹن بیبر کو بہترین پاپ مرد گلوکار کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

سب سے زیادہ نامزدگیاں لینے والے گلوکار ویکینڈ کو بھی تین ایوارڈز ملے—فوٹو: اے پی
سب سے زیادہ نامزدگیاں لینے والے گلوکار ویکینڈ کو بھی تین ایوارڈز ملے—فوٹو: اے پی

ایوارڈ تقریب میں جنوبی کورین میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس کو 2، کینیڈین موسیقار دی ویکینڈ کو 3، گلوکارہ ڈوجا کیٹ کو 2، لیڈی گاگا کو ایک، کارڈی بی کو ایک، دعا لیپا کو ایک، نکی مناج کو ایک اور جونس برادرز بینڈ کو بھی ایک ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: ٹیلر سوئفٹ 29 امریکی میوزک ایوارڈ جیتنے والی پہلی گلوکارہ

کورونا کے باعث ایوارڈ تقریب آن لائن منعقد کی گئی تھی، جس میں کچھ فنکاروں نے براہ راست فن کا مظاہرہ بھی کیا، جب کہ بعض گلوکاروں کی ریکارڈ شدہ پرفارمنس دکھائی گئی۔

امریکی میوزک ایوارڈ گریمی کے بعد میوزک کا اہم ترین ایوارڈ مانا جاتا ہے۔

گلوکارہ ڈوجا کیٹ کو بھی دو ایوارڈز ملے—فوٹو: اے پی
گلوکارہ ڈوجا کیٹ کو بھی دو ایوارڈز ملے—فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024