• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:25pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 3:25pm

بہترین فیچرز اور منفرد ڈیزائن والا اسمارٹ فون

شائع November 21, 2020
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
— فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

شیاؤمی کے پوکو برانڈ کا نیا اسمارٹ فون آئندہ ہفتے پیش کیا جارہا ہے اور اس کے ڈیزائن کی تصاویر پہلے ہی لیک ہوگئی ہیں۔

شیاؤمی کی یہ ذیلی کمپنی عام طور پر فلیگ شپ فیچرز سے لیس فونز متعارف کراتی ہے جن کی قیمتیں حیران کن حد تک کم ہوتی ہے۔

اب 24 نومبر کو پوکو ایم 3 نامی اسمارٹ فون پیش کیا جارہا ہے اور لیکس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس بارے میں منفرد ڈیزائن والی ڈیوائس متعارف کرائی جارہی ہے۔

خاص طور پر بیک میں کیمرا ڈیزائن کافی الگ ہے جس میں برانڈ کا نام نمایاں ہے۔

اس فون کے حوالے سے لیک ہونے والی تفصیلات کے مطابق پوکو ایم 3 میں 6.53 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا جائے گا۔

فون کے ساتھ کوالکوم اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر دیا جائے گا جس کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی جس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ ہوگی۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہوگا۔

فون کی قیمت تو ظاہر ہے ابھی سامنے نہیں آئی مگر امکان یہی ہے پوکو ایم 3 سستا ہی ہوگا بالخصول پوکو کے آخری فون ایکس تھری کے مقابلے میں، جسج میں اسنیپ ڈراگون 7 سیریز کا پراسیسر دیا گیا تھا۔

پاکستان میں پوکو ایکس تھری کی قیمت 42 ہزار روپے ہے تو امید ہے کہ نیا فون اس سے سستا ہی ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024