• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹوئٹر میں انسٹاگرام اسٹوریز جیسا فیچر متعارف

شائع November 17, 2020
— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر
— فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام اسٹوریز سے ملتا جلتا ہے۔

اس فیچر کو فلِیٹس کا نام دیا گیا ہے کہ جو ٹیکسٹ، فوٹوز، ویڈیوز کو 24 گھنٹے بعد غائب کردیتا ہے۔

یعنی انسٹاگرام اسٹوریجز جیسا جو کہ خود اسنیپ چیٹ اسٹوریز کی نقل ہے۔

درحقیقت ٹوئٹر نے اس فیچر کو اپنانے میں کافی وقت لگایا ہے جو حیران کن ہے کیونکہ فیس بک کی تمام ایپس میں اسے پہلے ہی پیش کیا جاچکا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کو 17 نومبر سے دنیا بھر میں متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور اس میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔

یہ فیچر ٹوئٹر کے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کو آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوگا۔

ٹوئٹر کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش مارچ 2020 میں برازیل، اٹلی، بھارت اور جنوبی کوریا سمیت کئی ممالک میں شروع کی گئی تھی۔

اب جاکر اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 'ایک دن بعد غائب ہوجانے کے باعث یہ فیچر لوگوں کو ذاتی اور دیگر خیالات کو شیئر کرنے کے حوالے سے زیادہ اطمینان فراہم کرسکے گا'۔

اس فیچر کے تحت پوسٹ کیے جانے والے پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کو ری ٹوئٹ، لائیک یا رئیپلائی نہیں کیا جاسکے گا، بلکہ ان پر ڈائریکٹ میسجز پر رئیپلائی کیا جاسکے گا۔

ٹوئٹر کے گروپ پراڈکٹ منیجر مو الڈہام کے مطابق اس فیچر کو صارفین روزمرہ کے خیالات کے لیے کریں گے جو کہ روایتی ٹوئٹس کے اسٹرکچر سے الگ ہوں گے، اسی لیے ان کو لائیک یا ری ٹوئٹ نہیں کیا جاسکے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024