• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مصر میں 100 سے زائد قدیم تابوت دریافت

شائع November 15, 2020
ان تابوتوں کا تعلق قدیم مصر کے اواخرکے دور اور سلطنت بطلیموس سے ہے—فوٹو: اے ایف پی
ان تابوتوں کا تعلق قدیم مصر کے اواخرکے دور اور سلطنت بطلیموس سے ہے—فوٹو: اے ایف پی

مصر نے رواں سال کی سب سے بڑی دریافت کا اعلان کیا ہے کہ انہیں ڈھائی ہزار سال قدیم 100 سے زائد تابوت ملے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ کے مطابق لکڑی کے ان سر بہ مہر صندقوں کی رونمائی ایک بڑی تقریب میں کی گئی۔

ان تابوتوں کا تعلق قدیم مصر کے اواخرکے دور اور سلطنت بطلیموس سے ہے۔

یہ تابوت قاہرہ کے جنوب میں ثقارہ میں کھدائی کے دوران تقریبا 12 میٹر (40 فٹ) کی گہرائی میں 3 حصوں میں دفن تھے۔

مزید پڑھیں: مصر کی فرعون بادشاہ کا مجسمہ واپس لانے کے لیے انٹرپول سے درخواست

آثار قدیمہ کے ماہرین نے جب ایک تابوت کھولا تو اس میں چمڑے کی تہوں میں لپٹی ہوئی ایک ممی موجود تھی جو مختلف دیگر نایاب چیزوں سے آراستہ تھا۔

ثقارہ میں درجن سے زائد اہرام، قدیم خانقاہیں اور جانوروں کی تدفین کی جگہیں موجود ہیں۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

خیال رہے کہ ثقارہ قدیم مصر کے دارالحکومت میمفس کا قبرستان ہے جو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے۔

یہ دریافت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب آثار قدیمہ کے ماہرین نے ایک ماہ قبل ہی 59 محفوظ شدہ اور سر بہ مہر تابوت دریافت کیے تھے جو ڈھائی ہزار سال سے بھی زیادہ قدیم تھے۔

یہ بھی پڑھیں: مصر میں 100 برس بعد مزید 30 تابوت دریافت

مصر کے وزیر برائے نوادرات اور سیاحت خالد العننی نے ان تابوتوں کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ثقارہ نے ابھی اپنے تمام اثاثے ظاہر نہیں کیے، یہ ایک خزانہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کھدائی کا کام جاری ہے جب کبھی ہم ایسی کوئی دریافت کرتے ہیں تو ایک اور نئی دریافت کے راستے میں داخل ہوجاتے ہیں۔

—فوٹو: اے ایف پی
—فوٹو: اے ایف پی

مصر کے وزیر نے کہا کہ قدیم دیوتاؤں اور مختلف اقسام کے ماسک کے ساتھ 40 سے زیادہ مجسمے بھی دریافت ہوئے۔

ان تابوتوں کو مصر کے متعدد عجائب گھروں میں رکھا جائے گا جس میں زیر تعمیر گرینڈ مصری میوزیم بھی شامل ہے۔

مصر کے وزیر نے ثقارہ میں ان لگاتار دریافتوں کو حالیہ چند برسوں میں وسیع پیمانے پر کھدائی سے منسوب کیا ہے۔

خالد العننی نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں محکمہ نوادرات کی جانب سے ایک اور دریافت کا اعلان متوقع ہے۔

—فوٹو: عرب نیوز
—فوٹو: عرب نیوز

محکمہ نوادرات کی مجلس عاملہ کے سیکریٹری جنرل مصطفی وزیری نے بتایا کہ آثار قدیمہ کے ماہرین کو ممیز کے لیے لکڑی کے تابوت تیار کرنے والی قدیم ورکشاپ دریافت ہونے کی بھی اُمید ہے۔

مصر کو ان دریافتوں سے سیاحت میں مزید اضافے کی اُمید ہے جو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث متعدد مسائل کا شکار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024