• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان میں کورونا مثبت آنے کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر گئی

شائع November 13, 2020
ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 563 ہوگئی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 563 ہوگئی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا دوبارہ زور پکڑ رہی ہے اور ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔

حکومت کی جانب سے وبا کو روکنے کے لیے بڑی پابندیوں پر غور کیا جارہا ہے اور ٹیسٹ، تشخیص اور قرنطینہ (ٹی ٹی کیو) کی حکمت عملی کو اپناتے ہوئے شہریوں کو ماسک پہننے پر زور دیا جارہا ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 118 ہے جس میں سے 3 لاکھ 21 ہزار 563 صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ انتقال کر جانے والے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 96 ہے۔

علاوہ ازیں مزید 714 مریض صحتیاب ہونے میں کامیاب رہے جس سے مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 563 ہوگئی۔

ملک میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوئے تھے، جون میں وبا کا پھیلاؤ عروج پر دیکھا گیا جس کے بعد جولائی سے بہتری کا سلسلہ ستمبر تک جاری رہا تاہم اکتوبر سے بتدریج کیسز کی تعداد میں اضافہ دیکھا گا اور اب نومبر میں صورتحال ایک مرتبہ پھر پریشان کن ہوتی جارہی ہے۔

آج 13 نومبر کو ملک میں وبا کی مجموعی صورتحال کچھ اس طرح ہے:

سندھ

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بیان میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 822 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 873 ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ نئے کیسز میں سے 621 کا تعلق کراچی سے ہے۔

مراد علی شاہ نے کورونا سے مزید 4 مریضوں کے انتقال کی بھی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں اموات بڑھ کر 2722 ہوگئی ہے۔

سندھ میں گزشتہ روز وبا کے 979 کیسز اور 14 اموات سامنے آئی تھیں۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 601 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 822 ہوگئی۔

صوبے میں وبا کی وجہ سے گزشتہ روز مزید 17 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پنجاب میں اموات کی تعداد 2 ہزار 455 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 357 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 23 ہزار 122 ہوگئی۔

دارالحکومت میں کورونا سے مزید 2 مریض جاں بحق بھی ہوئے جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 250 ہوگئی ہیں۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 98 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 139 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 118 تک جا پہنچی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں مزید 7 افراد کورونا وبا سے متاثر ہوئے جس کے بعد یہاں مجموعی کیسز کی تعداد 4 ہزار 416 ہوگئی۔

وادی میں اموات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور جاں بحق مریضوں کی تعداد 93 پر برقرار ہے۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 214 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 41 ہزار 472 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس کے علاوہ مزید ایک مریض کے انتقال کر جانے سے وبا کے باعث اب تک مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 303 تک پہنچ گئی۔

بلوچستان

سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں گزشتہ روز 48 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 16 ہزار 274 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ روز ایک کا اضافہ ہوا اور مجموعی اموات 155 ہوگئیں۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 714 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ21 ہزار 563 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 353118

اموات: 7096

صحتیاب: 321563

فعال کیسز: 24459

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 873 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 822 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 41 ہزار 472 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 274 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 ہزار 122، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 416 اور آزاد کشمیر میں 5 ہزار 139 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2722

پنجاب: 2455

خیبرپختونخوا: 1303

بلوچستان: 155

اسلام آباد: 250

آزاد کشمیر: 118

گلگت بلتستان: 93

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024