• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کورونا وبا: آزاد کشمیر میں ریکارڈ یومیہ کیسز، ملک میں فعال متاثرین 23 ہزار سے بڑھ گئے

شائع November 12, 2020
ملک میں کیسز میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیاجا رہا ہے —فائل فوٹو: اے ایف پی
ملک میں کیسز میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیاجا رہا ہے —فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں کورونا وائرس تشویشناک صورتحال کی طرف بڑھ رہا ہے اور ملک میں مثبت کیسز اور اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 971 ہے جس میں سے 3 لاکھ 20 ہزار 849 صحتیاب ہوئے ہیں جو 91 فیصد سے زائد ہے جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 69 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 2067 کیسز اور 34 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ 784 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 56 تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے جون تک وبا کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی گئی۔

تاہم جولائی میں صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی اور یہ سلسلہ ستمبر کے اوائل تک جاری رہا۔

جس کے بعد ستمبر کے وسط سے ایک مرتبہ پھر کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور اکتوبر میں اس میں مزید تیزی آگئی، جس کا رجحان نومبر میں بھی نظر آرہا ہے اور ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

آج 12 نومبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے بیان میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران سندھ میں 979 نئے کیسز اور 14 اموات رپورٹ ہوئیں۔

اس اضافے کے بعد سندھ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 51 اور اموات 2 ہزار 718 ہوگئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ان نئے کیسز میں سے 789 کراچی میں رپورٹ ہوئے جو ایک بڑا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبے بھر میں کورونا کے 8 ہزار 573 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 339 کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 390 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 221 ہوگئی۔

صوبے میں وبا کی وجہ سے گزشتہ روز 9 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد پنجاب میں اموات کی تعداد 2 ہزار 438 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 189 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 41 ہزار 258 ہوگئی۔

اس کے علاوہ مزید 8 مریضوں کے انتقال کر جانے سے اموات کی مجموعی تعداد 1302 ہوگئی۔

بلوچستان

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 31 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 16 ہزار 226 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور اموات کی تعداد 154 پر برقرار ہے۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 333 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 22 ہزار 765 ہوگئی۔

دارالحکومت میں کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق بھی ہوا جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 248 ہوگئیں۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 130 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 41 ہوگئی۔

واضح رہے کہ یہ آزاد کشمیر میں آنے والے اب تک کے سب سے زیادہ کیسز کی تعداد ہے۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد یہاں اموات کی تعداد 116 ہوگئی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 409 ہوگئی۔

وادی میں اموات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور جاں بحق مریضوں کی تعداد 93 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 784 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 849 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 350971

اموات: 7069

صحتیاب: 320849

فعال کیسز: 23056

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 53 ہزار 51 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 221 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 41 ہزار 258 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 226 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 22 ہزار 765، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 409 اور آزاد کشمیر میں 5 ہزار 41 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2718

پنجاب: 2438

خیبرپختونخوا: 1302

بلوچستان: 154

اسلام آباد: 248

آزاد کشمیر: 116

گلگت بلتستان: 93

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024