• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خواتین ہمیشہ ایک دوسرے کو نیچا نہیں دکھاتیں، انوشے اشرف

شائع November 10, 2020
انوشے اشرف نے خواتین کے ڈائریکٹ میسیجز شیئر کیے  —فوٹو:انسٹاگرام
انوشے اشرف نے خواتین کے ڈائریکٹ میسیجز شیئر کیے —فوٹو:انسٹاگرام

اداکارہ انوشے اشرف نے اپنی خواتین مداحوں کے پیغامات شیئر کرتے ہوئے اس مفروضے کی نفی کی کہ خواتین ایک دوسرے سے جیلس ہوتی ہیں اور تعریف نہیں کرتیں۔

انوشے اشرف نے انسٹاگرام پر خواتین کے ڈائریکٹ میسیجز (ڈی ایمز) شیئر کیے اور کہا کہ دنیا بھر سے خواتین نے انہیں متعدد مواقع پر یہ پیغامات بھیجے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مرد میری تعریف کرتے ہیں اور یہ یقینی طور پر بہت اچھا لگتا ہے لیکن جب خواتین میری تعریف کرتی ہیں تو اس سے مجھے دلی اور روحانی خوشی ملتی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انوشے اشرف نے کہا کہ یہ پیغامات مجھے دنیا بھر کی خواتین نے گزشتہ 2 روز میں بھیجے ہیں، جنہوں نے خاص طور پر مجھے سراہا ہے اور محبت دی ہے۔

مزید پڑھیں: انوشے اشرف ترک لوگوں کے جانوروں کے ساتھ رہنے پر حیرت زدہ

انہوں نے کہا کہ ان خواتین نے کسی کو یہ بتانے کے لیے وقت نکالا کہ وہ باصلاحیت اور متاثر کن ہے۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکثر تعریفیں صرف ان کی خوبصورتی تک محدود نہیں تھیں، انہوں نے تمام خواتین کی جانب سے اس محبت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر جسمانی تعریفیں بھی کبھی کبھار بہت اچھی محسوس ہوتی ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میرے پاس بہنوں کا ایک بڑا سپورٹ سسٹم ہے میں ان سے کبھی نہیں ملی لیکن چاہتی ہوں کہ ان میں سے ہر ایک جانے کہ میں ان کی بہت شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینو علی اور انوشے اشرف 'چنار گھاٹی' کا حصہ

انوشے اشرف کا مزید کہنا تھا کہ منفی چیزیں جیسا کہ جلن، نفرت اور مقابلے بازی انسانی ہیں ان کا تعلق صرف خواتین سے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ہمیشہ ایک دوسرے کو نیچا نہیں دکھاتیں، وہ ہمیشہ ایک دوسرے سے جیلس نہیں ہوتیں، یہ غلط فہمیاں ہیں۔

—فوٹو:انسٹاگرام
—فوٹو:انسٹاگرام

اداکارہ انوشے کا کہنا تھا کہ لوگ اپنی صنف سے بالاتر ہوکر ایک دوسرے کو پسند ناپسند کرتے ہیں، کبھی کبھی ایک دوسرے سے جلتے بھی ہیں، یہ میسیجز اس کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مرد جو مجھ سے اور میرے کام سے محبت کرتے ہیں میں ان سب کی بہت شکر گزار ہوں اور وہ خواتین و جو ایسا کرتی ہیں کاش میں انہیں گلے لگا سکتی، اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔

اداکارہ انوشے اشرف نے پیغامات بھیجنے والی خواتین کے نام ظاہر نہیں کیے اور کہا کہ انہوں نے خواتین سے پوچھا نہیں ہے یہ پوسٹ بہت اچانک لگائی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024