• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

واٹس ایپ کی سب سے بڑی مارکیٹ میں پیمنٹ سروس متعارف

شائع November 7, 2020
— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

واٹس ایپ نے بھارت میں اپنی مفت پیمنٹ سروس متعارف کرادی ہے اور بہت جلد دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ اپلیکشن سپر ایپ بن جائے گی۔

فیس بک کی زیرملکیت کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ میں بتایا گیا کہ اس سروس کی بدولت لوگ اپنے پیاروں کو رقوم بھیج سکیں گے یا دور سے بھی کسی چیز کی قیمت ادا کرسکیں گے، جس کے لیے انہیں خود جاکر یا کسی مقامی بینک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

بلاگ میں بتایا گیا کہ یہ محفوظ پیمنٹ سروس رقوم کی منتقلی کو کسی میسج بھیجنے جتنا آسان بنادے گی۔

واٹس ایپ کی جانب سے 2018 میں بھارت میں ڈیجیٹل پیمنٹ سروس کی آزمائش محدود صارفین میں شروع کی گئی تھی اور جب سے وہ اسے متعارف کرانے کے لیے ریگولیٹری منظوری کا انتظار کررہی تھی۔

اب واٹس ایپ کو یہ منظوری مل گئی ہے اور اس سروس کو آغاز میں 2 کروڑ صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔

اس سروس سے لوگوں کو اپنے بینک اکاؤنٹس سے ایپ کے اندر منسلک ہونے کی سہولت ملے گی اور وہ دیگر کو رقوم بھیج سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ سروس آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین ورژنز میں دستیاب ہوگی اور یو پی آئی انفراسٹرکچر پر مبنی ہے، جسے بھارت کے چند بڑے بینکوں نے تیار کیا۔

اس سروس سے واٹس ایپ سپر ایپ بننے کے مقصد کے مزید قریب ہوگئی ہے، خاص طور پر بھارت میں، جہاں اس کے 40 کروڑ سے زائد صارفین ہیں۔

اس سے پہلے برازیل میں واٹس ایپ نے اپنی پیمنٹ سروس متعارف کرائی تھی مگر اسے بہت جلد معطل کردیا گیا تھا۔

جون میں اس سروس کو وہاں متعارف کرایا گیا مگر چند دن بعد برازیل کے مرکزی بینک نے واٹس ایپ پیمنٹس کو اپنے ملک میں معطل کردیا۔

بینک کی جانب سے فیچر کو معطل کرنے کا مقصد مناسب مسابقتی ماحول کا تحفظ ہے، جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ پیمنٹ کا نظام تیز، محفوظ، شفاف، سستا، قابل مبادلہ اور اوپن ہو۔

بھارت کے بعد برازیل میں واٹس ایپ کے سب سے زیادہ صارفین ہیں،

فیس بک کے مطابق یہ فیچر بتدریج تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024