• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

کیا آسمان میں شادی کرنا چاہتے ہیں؟ تو اب ایسا ممکن ہے

شائع November 5, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کورونا وائرس کے نتیجے میں 2020 میں متعدد جوڑوں کو اپنی شادی کے منصوبے ترک کرنا پڑے یا بہت سادہ انداز میں ہوئی۔

اب بھی بیشتر ممالک میں شادیوں کی تقریبات میں زیادہ افراد کو شرکت کی اجازت نہیں جبکہ سماجی دوری کے اقدامات نے روایتی شادیوں کو اب بہت سادہ بنادیا ہے۔

مگر اب ایک کمپنی جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کو شادی ہال کے ایک منفرد متبادل کی پیشکش کر رہی ہے اور وہ ہے ایک پرائیویٹ طیارہ۔

جی ہاں اب فضا میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا جاسکتا ہے، بس بینک بیلنس بہت زیادہ ہونا چاہیے۔

ایئر چارٹر سروس نامی کمپنی کی جانب سے نجی طیاروں میں شادی کی چھوٹی تقریبات کی بکنگ شروع کی جارہی ہے، جو انہیں ہنی مون پر بھی لے جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا 'بدقسمتی سے متعدد جوڑوں کو کووڈ 19 کے باعث شادی کے منصوبوں سے دستبردار ہونا پڑا'۔

بیان کے مطابق اس نئی سروس کے ذریعے ہم لوگوں کو ایک حل فراہم کرنے کے ساتھ منفرد انداز سے شادی کی تقریب کے انعقاد کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایئر چارٹر سروس
فوٹو بشکریہ ایئر چارٹر سروس

کمپنی کی جانب سے صرف 2 افراد یا چند لوگوں پر مشتمل تقریب کے پیکجز کی پیشکش کی جائے گی، جس میں کھانا بھی شامل ہوگا، جبکہ 2 گھنٹے کی پرواز بھی پیکج کا حصہ ہوگی۔

بیان میں کہا گیا کہ پرواز کا روٹ پہلے سے طے شدہ ہوگا، تاکہ طیارہ تقریب کے دوران منزل کی جانب سفر کرسکے۔

بیان کے مطابق اگرچہ 2020 غیریقینی صورتحال کا سال ہے، مگر ہم اس بات کو یقینی بنارہے ہیں کہ نوبیاہتا جوڑے ایک زبردست انداز سے شادی کے بندھن میں بندھ سکیں، یعنی آسمان میں شادی۔

16 افراد پر مشتمل تقریب کے لیے 28 ہزار ڈالرز (44 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے، جبکہ 2 افراد کی تقریب 18 ہزار ڈالرز (28 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں منعقد ہوسکے گی۔

جوڑوں کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ اپنی مرضی کے فضائی منزل کا تعین کرسکیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024