• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

واٹس ایپ نے صارفین کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے بہترین فیچر متعارف کرادیا

شائع November 3, 2020
— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ
— فوٹو بشکریہ واٹس ایپ

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔

مگر واٹس ایپ کے صارفین کو اکثر ایک مسئلے کا سامنا ہوتا ہے اور وہ ہے فون کی اسٹوریج اسپیس بھرجانا، جو اس اپلیکشن میں دوستوں اور کانٹیکٹس کی جانب سے بھیجی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر کا نتیجہ ہوتا ہے۔

مگر اب واٹس ایپ نے صارفین کا سب سے بڑا مطالبہ مانتے ہوئے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو فائلز کو دریافت اورر ڈیلیٹ کرنے کا عمل آسان بنا دے گا۔

اس نئے ٹول کو رواں ہفتے دنیا بھر میں صارفین کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

اس وقت واٹس ایپ میں اسٹوریج یوزایج ٹول بہت سادہ قسم کا ہے جس میں بس یہ بتایا جاتا ہے کہ اس ایپ کی فائلز نے فون کی کتنی میموری پر قبضہ جمایا ہوا ہے۔

ہر چیٹ میں میسجز، تصاویر، جی آئی ایف اور ویڈیو کی تعداد کتنی ہے اور ہر ایک میں الگ الگ ہر کیٹیگری کو ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

یہ کارآمد تو ہے مگر صارفین کو موقع نہیں ملتا کہ وہ کس طرح کا مواد ڈیلیٹ کرنے لگے ہیں، خاص طور پر کسی فیملی گروپ چیٹ کو صاف کرتے ہوئے اہم تصاویر یا ویڈیوز کو بچانا چاہتے ہیں۔

مگر یہ نیا ٹول مواد کا تھمب نیل صارفین کے سامنے پیش کرے گا جبکہ گروپ کے ڈیٹا کو مختلف کیٹیگریز جیسے فارورڈڈ مینی ٹائمز اور لارجر دین 5 ایم بی کی شکل میں پیش کرے گا۔

واٹس ایپ نے ایک ٹوئٹ پیغام میں اس فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے مواد کو ریویو، ڈیلیٹ اور اسپیس خالی کرنے کا عمل آسان بنادیا ہے۔

اس سے صارفین کے لیے اس مواد کو شناخت کرنا آسان ہوجائے گا جو ان کی نظر میں غیرضروری یا اب اس کی ضرورت نہیں رہی اور ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔

یہ نیا فیچر استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ اوپن کریں اور سیٹنگز میں جاکر اسٹوریج اینڈ ڈیٹا اور پھر مینج اسٹوریج میں جائیں۔

اس فیچر پر کچھ ہفتوں سے کام کیا جارہا تھا اور اکتوبر میں بیٹا ورژن میں متعارف کرادیا گیا تھا اور اب یہ تمام صارفین کو بتدریج دستیاب ہوگا۔

واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشن ہے جس کے صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے۔

مگر واٹس ایپ کے صارفین کو اکثر ایک مسئلے کا سامنا ہوتا ہے اور وہ ہے فون کی اسٹوریج اسپیس بھرجانا، جو اس اپلیکشن میں دوستوں اور کانٹیکٹس کی جانب سے بھیجی جانے والی ویڈیوز اور تصاویر کا نتیجہ ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024