• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا دفاعی اداروں، عدلیہ کو نشانہ بنانا ہے، مراد سعید

شائع November 1, 2020
ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں جو بیان دیا گیا اس پر انہیں کوئی شرمندگی اور ندامت نہیں ہے —فوٹو: ڈان نیوز
ان کا کہنا تھا کہ ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں جو بیان دیا گیا اس پر انہیں کوئی شرمندگی اور ندامت نہیں ہے —فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر مواصلات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مراد سعید نے مسلم لیگ (ن) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 'انہوں نے بھارتی لابی سے میٹنگ کی جس میں دو نکاتی ایجنڈا تھا کہ پاکستان کے انصاف کے اداروں اور دفاعی اداروں کو نشانہ بنانا اور عدالتوں سے مجرم قرار دیے جانے والے سیاسی رہنماؤں کا جمہوریت کے علمبردار کے طور پر پیش کرنا'۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ اتوار کو پریس کانفرنس میں بھارت کا گریٹر گیم پیش کیا تھا لیکن اب تک ان کی طرف سے کوئی تردید نہیں آئی۔

مزید پڑھیں: مناظرہ کرلیں ہم آئینہ دکھانے کیلئے تیار ہیں، مراد سعید کی ایک مرتبہ پھر بلاول بھٹو کو پیشکش

علاوہ ازیں مراد سعید نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن سمیت دیگر بھارتی تجزیہ کاروں کی ویڈیوز بھی نشر کیں جس میں پاکستان اور پاکستانی اداروں سے متعلق گفتگو کی گئی تھی۔

مراد سعید نے کہا کہ پوزیشن کی خواہش این آر او اور دشمن کا ملک میں عدم استحکام ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق کے حالیہ متنازع بیان کے حوالے سے کہا کہ پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان پر کوئی معافی نہیں مانگی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں جو بیان دیا گیا اس پر کوئی شرمندگی اور ندامت نہیں ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ 27 فروری صرف افواج پاکستان اور ایک پارٹی کی جیت نہیں بلکہ پاکستان کے ہر بچے، نوجوان اور بزرگ کی جیت تھی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مراد سعید نے اپوزیشن کو مناظرے کا چیلنج دے دیا

انہوں نے مزید کہا کہ 27 فروری کو بھارت کے غرور کو ابھی بندن کی صورت میں آسمان سے گرتا دیکھا۔

وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ ہم غداری کے فتوے نہیں بانٹ رہے لیکن چند لوگ اپنی ذات کو ملک پر ترجیح دے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں مراد سعید نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا جس قدر آزاد ہے اس کی مثالی کہیں نہیں ملتی۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) میں ریفرنسز فائل ہیں اور ملزم کا عدالت کے احاطے میں کھڑے ہوکر وکٹری کا سائن ظاہر کرتا ہے اور اس کی لائیو کوریج ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کی جانب سے صادق و امین کے درجے سے محروم شخص سڑک سڑک نکلتا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے کیوں نکلا، اس کی بھی لائیو کوریج ملتی ہے۔

مراد سعید نے لندن میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے متعلق کہا کہ حکومت پاکستان نے برطانوی حکام سے نواز شریف کی واپس کے لیے رابطہ کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: دفتر خارجہ نے فرانس میں موجود پاکستانی کمیونٹی سے متعلق 'بے بنیاد' رپورٹس مسترد کردیں

انہوں نے مزید کہا کہ 'ٹانگین ان کی کانپ رہی ہیں جو جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ دیکھا کر بیرون ملک روانہ ہوئے اور اب واپس بلایا جارہا ہے لیکن وہ آنے پر آمادہ نہیں ہیں'۔

مراد سعید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا عبوری صوبے سے متعلق دیرینہ مطالبہ رہا ہے جس پر وفاقی حکومت کام کرچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'گلگت بلتستان کے عوام کے درینہ مطالبے کو حتمی شکل دیں گے اور اس ضمن میں وزیر اعظم عمران خان نے اعلان بھی کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024