• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارتی اداکارہ کاجل اگروال شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

شائع October 31, 2020
اداکارہ نے صنعت کار گوتم کچلو سے شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے صنعت کار گوتم کچلو سے شادی کی—فوٹو: انسٹاگرام

معروف بھارتی اداکارہ 35 سالہ کاجل اگروال صنعت کار گوتم کچلو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

کاجل اگروال نے 2004 میں محض 19 سال کی عمر میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور ان کی پہلی فلم ’کیوں: ہوگیا نا‘ تھی۔

اگرچہ انہوں نے فلمی اداکاری کا آغاز ہندی فلموں سے ہی کیا، تاہم بعد ازاں وہ تامل اور تیلگو فلموں کی سپر اسٹار اداکارہ بن گئیں اور انہوں نے زیادہ تر ان ہی زبانوں میں بننے والی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

کاجل اگروال کی اب تک 5 درجن کے قریب فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں، جن میں سے 4 درجن سے زیادہ فلمیں تامل اور تیلگو زبان کی ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کاجل اگروال نے بھارتی ڈراموں اور ریئلٹی شوز میں بھی جوہر دکھائے اور ان کا شمار بھارت کی سب سے بڑی شوبز انڈسٹری یعنی جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مقبول شخصیات میں ہوتا ہے۔

اپنے 20 سالہ کیریئر کے دوران کاجل اگروال کے حوالے سے ماضی میں ساتھی اداکاروں سے رومانس کی خبریں بھی آتی رہیں، تاہم ان کی کبھی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

کاجل اگروال کی مشہور بولی وڈ فلموں میں اجے دیوگن کی ایکشن فلم ’سنگھم‘ بھی شامل ہے، ان کی دیگر مقبول ہندی فلموں میں ’اسپیشل 26، دو لفظوں کی کہانی‘ شامل ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کاجل اگروال کو ان کی تامل اور تیلگو فلموں کی وجہ سے زیادہ شہرت حاصل ہے اور ان کی دونوں زبانوں میں بننے والی تقریبا تمام فلموں کو کافی پسند کیا گیا۔

کاجل اگروال نے رواں ماہ کے آغاز میں ہی منگنی کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کیا تھا اور اب انہوں نے مہینہ ختم ہونے سے قبل ہی شادی کرکے نئی زندگی کی شروع کردی۔

بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق کاجل اگروال اور گوتم کچلو نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سادگی سے اور کم مہمانوں کی موجودگی میں شادی کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں کی شادی کی رسومات چند دن قبل ہی شروع ہوگئی تھیں، تاہم دونوں نے 31 اکتوبر کو ہندو رسومات کے تحت شادی کرلی۔

دونوں کی شادی ممبئی کے تاج ہوٹل میں ہوئی، جہاں دونوں کے اہل خانہ، انتہائی قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی۔

کاجل اگروال کی شادی ہوتے ہی ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور مداحوں نے اداکارہ کی نئی زندگی کی شروعات پر خوشی کا اظہار کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024