• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کلوئے کارڈیشن کی چند ماہ قبل کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق

شائع October 30, 2020
کیپنگ اپ ود دی کارڈیشنز کی قسط کے ٹیزر میں کلوئے کارڈیشن نے کہا کہ ابھی معلوم ہوا کہ مجھے کورونا ہے— فوٹو: اے پی
کیپنگ اپ ود دی کارڈیشنز کی قسط کے ٹیزر میں کلوئے کارڈیشن نے کہا کہ ابھی معلوم ہوا کہ مجھے کورونا ہے— فوٹو: اے پی

امریکی ریئلٹی ٹی وی اسٹار کلوئے کارڈیشن نے تصدیق کی ہے وہ عالمی وبا کی وجہ بننے والے کورونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں۔

اس حوالے سے امریکی خبررساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق ریئلٹی ٹی وی اسٹار نے 2 روز قبل جاری 'کیپنگ اپ ود دی کارڈیشنز' کی اسنیک پیک ویڈیو میں کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کی تھی۔

اس ویڈیو میں ناسازی طبیعت کی وجہ سے ان کی آواز ٹھیک نہیں تھی۔

مزید پڑھیں: اہلخانہ سمیت کورونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا، نیل پیٹرک ہیرس

کیپنگ اپ ود دی کارڈیشنز کی قسط کے ٹیزر میں کلوئے کارڈیشن نے کہا کہ ابھی معلوم ہوا کہ مجھے کورونا ہے۔

اس قسط کی شوٹنگ مہینوں قبل ہوئی تھی جس کا ٹیزر 2 روز قبل جاری کیا گیا، اس سے قبل ستمبر میں جاری کیے گئے ٹیزر میں انہیں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرواتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے کمرے میں ہوں، یہ ٹھیک ہوجائے گا لیکن چند دنوں تک ان کی طبیعت زیادہ خراب تھی۔

کلوئے کارڈیشن نے بتایا کہ ان میں ظاہر ہونے والی علامات میں کھانسی، کپکپی طاری ہونا، قے ہونا، سردرد کے ساتھ ساتھ کبھی سردی اور کبھی گرمی لگنا شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھانسی کے ساتھ ساتھ انہیں جلن کا احساس بھی ہوتا تھا۔

یہ ویڈیو کلپ ان کی بہن کم کارڈیشن ویسٹ پر عالمی وبا کے دوران ایک نجی جزیرے پر اپنی 40ویں سالگرہ منانے کے بعد ہونے والی شدید تنقید کے بعد جاری کی گئی۔

کم کارڈیشن ویسٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ تصاویر جاری کی تھیں اور ان سب نے ماسکس نہیں پہنے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اہل خانہ سمیت کورونا کا شکار ہوگیا تھا، ڈیوائن جونسن

انہوں نے ایک پوسٹ میں کہا تھا کہ 2 ہفتوں تک متعدد ہیلتھ اسکرینز اور سب کو قرنطینہ کا کہنے کے بعد میں نے اپنے انتہائی قریبی افراد کو ایک نجی جزیرے کی ٹرپ کا سرپرائز دیا تھا۔

کلوئے کارڈیشن سے قبل متعدد اداکار کورونا کا شکار ہوچکے تھے تاہم زیادہ تر اداکار صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ ماہ ہولی وڈ ایکشن ہیرو ڈیوائن جونسن المعروف 'راک' نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اور ان کے تمام اہل خانہ تین ہفتے قبل کورونا کا شکار ہوگئے تھے۔

ان کے علاوہ ٹام ہینکس، ریٹا وٹسن، میل گبسن، ایلسا میلانو بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024