• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایل جی کا سب سے سستا 5 جی اسمارٹ فون پیش

شائع October 29, 2020
— فوٹو بشکریہ ایل جی
— فوٹو بشکریہ ایل جی

رواں سال تمام کمپنیوں کی جانب سے کم قیمت 5 جی اسمارٹ فونز متعارف کرائے جارہے ہیں تاکہ صارفین تک ان کی رسائی ممکن ہوسکے۔

اب اس دوڑ میں جنوبی کورین کمپنی ایل جی بھی شامل ہوگئی ہے جس نے اپنا سب سے سسا 5 جی اسمارٹ فون کے 92 متعارف کرادیا ہے۔

درحقیقت یہ سام سنگ کے سستے ترین 5 جی فون گلیکسی اے 42 سے بھی سستا ہے جس کی قیمت 349 برطانوی پاؤنڈز (450 ڈالرز) رکھی گئی تھی۔

ایل جی کو یہ کامیابی کوالکوم کی بدولت حاصل ہوئی جس کے کم بجٹ اسنیپ ڈراگون 690 فائی جی پراسیسر کو اس نے کچھ عرصے پہلے متعارف کرایا تھا اور اب بتدریج نئی ڈیوائسز کا حصہ بن رہا ہے۔

کے 92 میں سب 6 فائیو جی نیٹ ورک سپورٹ موجود ہے جبکہ ایم ایم ویو 5 جی تک رسائی فی الحال فلیگ شپ فونز کے ذریعے ہی حاصل ہوسکے گی۔

ایل جی کے اس فون میں 6.7 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں 2 ٹی بی تک اضافہ ایس ایس ڈی کارڈ سے کیا جاسکتا ہے۔

ایل جی کی جانب سے اس میں اسٹیریو اسپیکرز دیئے گئے ہیں جس میں کمپنی کا اپنا تھری ڈی ساؤنڈ انجن موجود ہے، جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ میں دیا گیا ہے، جبکہ 4000 ایم اے ایچ بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہے۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جو ایف 1.78 آپرچر کے ساتھ ہے۔

اس کے علاوہ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 2 میگا پکسل ڈیپتھ انفارمیشن اور 2 میگا پکسل شوٹ میکرو سنسر ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن کے ساتھ دیا گیا ہے۔

یہ فون آئندہ ہفتے سب سے پہلے امریکا میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 395 ڈالرز (63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024