• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مائیکرو سافٹ کا نئی اپ ڈیٹ سے اڈوب فلیش پلیئر کو ختم کرنے کا اعلان

شائع October 29, 2020
— اے پی فائل فوٹو
— اے پی فائل فوٹو

مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ونڈوز ڈیوائسز پر اڈوب فلیش پلیئر کو ختم کردیا جائے گا۔

مائیکرو سافٹ سپورٹ کی پوسٹ میں بتایا گیا کہ ونڈوز 10 کی نئی اپ ڈیٹ سے ڈیوائس سے اڈوب فلیش پلیئر ریموو ہوجائے گا اور ایسا سافٹ وئیر کی جانب سے 31 دسمبر کو سپورٹ ختم کیے جانے سے قبل ہوگا۔

یہ نئی اپ ڈیٹ ونڈوز 8.1 اور ونڈو 10 ورژن سے انسٹال اڈوب فلیش پلیئر ڈیلیٹ کرے گی۔

یہ اعلان حیران کن نہیں کیونکہ 2017 میں مائیکرو سافٹ کے ساتھ ساتھ اڈوب، ایپل، فیس بک، گوگل اور موزیلا نے دسمبر 2020 تک فلیش پلیئر سپورٹ ختم کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔

نئی اپ ڈیٹ کے بعد اگر کسی صارف کو اپنی ونڈوز ڈیوائس پر اڈوب فلیش پلئیر کو استعمال کرنے کی ضرورت ہوگی تو اس کے پاس 2 اپشن ہوں گے۔

پہلا آپشن تو یہ ہوگا کہ ڈیوائس کو ری سیٹ کرکے پہلے کے سسٹم کو ری اسٹور کریں یا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کو دوبارہ انسٹال کریں مگر اپ ڈیٹ کرنے سے گریز کریں۔

یہ اعلان اس وقت کیا گیا جب مائیکرو سافٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں ونڈوز 10 اکٹوبر 2020 اپ ڈیٹ جاری کی گئی جو اب تمام صارفین تک پہنچ رہی ہیں۔

مائیکرو سافٹ کی جانب آئندہ ماہ سے ونڈوز کمپیوٹر کو انٹرنیٹ ایکسپلورر کے استعمال پر خودکار طور پر سیکڑوں ویب سائٹس ایج پر لانچ کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

زی ڈی نیٹ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں مائیکرو سافٹ کی جانب سے خاموشی سے ایک نئی ڈی ڈی ایل فائل کا اضافہ ایج انسٹالیشن کے اندر کیا گیا۔

یہ ڈی ڈی ایل فائل ایک براؤزر ہیلپر آبجیکٹ (بی ایچ او) ہے، اس طرح کی فائلز عام طور پر انٹرنیٹ ایکسپلورر کے پلگ انز کا کام کرتی ہیں۔

اس کے نتیجے میں پرانے براؤزر پر 1156 ویب سائٹس اوپن کرنے کی کوشش کرنے پر وہ خودکار طور پر ایج پر لانچ ہوں گی۔

ان میں متعدد بڑی ویب سائٹس بشمول فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹر، یوٹیوب، متعدد گوگل پراڈکٹس، مائیکرو سافٹ ٹیمز اور دیگر شامل ہیں، جو انٹرنیٹ ایکسپلورر کی بجائے ایج پر اوپن ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024