• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مڈرینج والی قیمت والا یہ فلیگ شپ فون آپ کو ضرور پسند آئے گا

شائع October 28, 2020
ریڈمی کے 30 ایس —  فوٹو بشکریہ شیاؤمی
ریڈمی کے 30 ایس — فوٹو بشکریہ شیاؤمی

شیاؤمی نے اپنا ایسا نیا فلیگ شپ فون متعارف کرادیا ہے جس کے فیچرز تو زبردست ہیں مگر قیمت انٹری یا مڈرینج اسمارٹ فونز جتنی ہی ہے۔

شیاؤمی کی ذیلی کمپنی ریڈمی کا یہ نیا اسمارٹ فون کے 30 ایس سب سے پہلے آئندہ ماہ کی 11 تاریخ کو چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ریڈمی کے 30 ایس میں اسنیپ ڈراگون 865 پراسیسر دیا گیا ہے۔

فون میں 6.67 انچ کا ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ ہے اور دیکھنے میں یہ می 10 ٹی جیسا ہے۔

اس فون میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے تاہم ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود نہیں۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

فون کا ڈسپلے ایل سی ڈی پر مشتمل ہے اور اسی وجہ سے فنگرپرنٹ سنسر سائیڈ میں دیا گیا ہے تاہم فل ایچ ڈ پلس ریزولوشن اور گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن فراہم کی گئی ہے۔

اس ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

دیگر فیچرز میں وائی فائی 6، بلیو ٹوتھ 5، 5 جی سپورٹ اور یو ایس بی سی پورٹ قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ شیاؤمی
فوٹو بشکریہ شیاؤمی

اس سیٹ اپ میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل اور 5 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اس فون کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 390 ڈالرز (62 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا ورژن 415 ڈالرز (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024