• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ون پلس نے اپنے 2 کم قیمت اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے

شائع October 26, 2020
— فوٹو بشکریہ ون پلس
— فوٹو بشکریہ ون پلس

ون پلس نے اپنے 2 مڈرینج اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

ون پلس نے جولائی میں اپنا مڈرینج اسمارٹ فون نورڈ 5 جی متعارف کرایا تھا جس کے بارے میں اس کا دعویٰ تھا کہ یہ فیچرز کے لحاظ سے کسی فلیگ شپ ڈیوائس سے کم نہیں۔

اب اس سیریز کے مزید 2 اسمارٹ فونز پیش کیے گئے ہیں جس کا مقصد انٹری لیول مارکیٹ میں قدم جمانا ہے۔

ان میں سے ایک نورڈ این 10 فائیو جی اور دوسرا این 100 فون ہے۔

ون پلس نورڈ این 10 فائیو جی

فوٹو بشکریہ ون پلس
فوٹو بشکریہ ون پلس

اس نئے فون میں 6.49 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 1080 پی ریزولوشن اور 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

2015 کے بعد پہلی بار ون پلس نے کسی فون میں ایل سی ڈی ڈسپلے دیا ہے جس کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس 3 کوٹنگ کی گئی ہے۔

اس فون میں اسنیپ ڈراگون 690 پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ ایکس 51 موڈیم موجود ہے جو فائیو جی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈیوائس میں 4300 ایم اے ایچ بیٹری 30 ٹی فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے جبکہ ہیڈفون جیک، ڈوئل اسپیکرز دیگر نمایاں فیچرز ہیں۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے۔

اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا دیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مین کیمرا 4 کے ویڈیو 30 فریم فی سیکنڈ پر ریکارڈ کرسکتی ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 350 یورو (66 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

ون پلس نورڈ این 100

فوٹو بشکریہ ون پلس
فوٹو بشکریہ ون پلس

یہ انٹری لیول فون ہے جس میں اسنیپ ڈراگون 460 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 5 جی سپورٹ موجود نہیں۔

فون میں 6.52 انچ کا آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے۔

4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کی ایک خاص بات 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے ساتھ 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ ہیڈفون جیک بھی موجود ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جبکہ 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر بھی ڈیوائس کا حصہ ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اس فون کی قیمت 200 یورو (38 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

دونوں فونز میں اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے آکسیجن او ایس 10.5 سے کیا ہے اور یہ اگلے ماہ کے شروع میں پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024