• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

صنفی مساوات کا عالمی ایوارڈ پاکستانی فلم ساز کے نام

شائع October 24, 2020
شہزاد حمید احمد کو صنفی مساوات 2020 کے ایوارڈ سے نوازا گیا—فوٹو: شہزاد حمید فیس بک
شہزاد حمید احمد کو صنفی مساوات 2020 کے ایوارڈ سے نوازا گیا—فوٹو: شہزاد حمید فیس بک

پاکستانی نژاد سنگاپورین فلم ساز و صحافی شہزاد حمید احمد نے اپنی منفرد دستاویزی فلموں اور صنفی تفریق کے خاتمے سے متعلق مواد بنانے پر عالمی ایوارڈ جیت لیا۔

33 سالہ شہزاد حمید احمد اگرچہ نائیجیریا میں پیدا ہوئے، تاہم ان کے آباؤ اجداد کا تعلق پاکستان سے ہی ہے اور وہ یہاں پلے بڑھے، لیکن بعد ازاں سنگاپور منتقل ہوگئے۔

شہزاد حمید احمد نے ماضی میں پاکستان کے پہلے انگریزی نیوز چینل ڈان نیوز کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں جب کہ بطور صحافی وہ سنگاپور کے متعدد نشریاتی اداروں کے ساتھ بھی منسلک رہے ہیں۔

شہزاد حمید احمد کو زیادہ تر صنفی مساوات سے متعلق نیوز رپورٹس اور دستاویزی فلمیں بنانے کی وجہ سے شہرت حاصل ہے اور انہیں ان کے اسی کام کی وجہ سے ہی سنگاپور کی ایک تنظیم نے ایوارڈ سے نوازا۔

یونائیٹڈ ویمن سنگاپور(یو ڈبلیو ایس) کی جانب سے پاکستانی نژاد فلم ساز کو صنفی مساوات کے 2020 کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مذکورہ تنظیم نے شہزاد حمید احمد سمیت دیگر چار افراد اور ایک ادارے کو بھی صنفی مساوات کے ایوارڈز سے نوازا۔

یونائیٹڈ ویمن سنگاپور نے پاکستانی نژاد فلم ساز کو اپنی دستاویزی فلموں اور نیوز ڈاکیومینٹریز میں خواتین کی خدمات اور کام کو سامنے لانے پر انہیں صنفی مساوات کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ماضی میں شہزاد حمید احمد **اسپین کے بادشاہ ** سے اعلیٰ ایوارڈ حاصل کرنے سمیت متعدد ڈاکیومینٹری ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں جب کہ ان کی دستاویزی فلمیں دنیا بھر کے مختلف نیوز چینلز پر نشر ہوچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024