• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ویوو کا کم قیمت گیمنگ اسمارٹ فون متعارف

شائع October 21, 2020
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے اپنی آئی کیو او او سیریز کا ایک نیا فون متعارف کرایا ہے جس کی قیمت چونکا دینے کی حد تک کم ہے۔

ویوو آئی کیو او او یو 1 ایکس اس کمپنی کے گیمنگ اسمارٹ فونز میں نیا اضافہ ہے۔

فون میں 6.51 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے 720 پی ریزولوشن کے ساتھ دیا گیا ہے جس میں واٹر ڈراپ نوچ موجود ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 662 پراسیسر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ 4 سے 6 جی بی ریم جبکہ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری دی گئی ہے تاہم کسی قسم کی فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود نہیں، جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کی قیمت 899 یوآن (لگ بھگ 22 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024