• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ماہرہ خان کی نظر میں دنیا کی خوبصورت ترین خاتون کون؟

شائع October 20, 2020
اداکارہ نے اپنی والدہ کو خوبصورت ترین خاتون قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے اپنی والدہ کو خوبصورت ترین خاتون قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام

’سپر اسٹار‘ اداکارہ ماہرہ خان یوں تو سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور بعض مرتبہ انہیں ان کی پوسٹس کی وجہ سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

تاہم اس بار انہوں نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔

ماہرہ خان نے اپنی والدہ کی سالگرہ کے موقع پر والدہ کی جوانی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی والدہ کو دنیا کی سب سے خوبصورت ترین خاتون قرار دیا۔

اداکارہ نے والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ مذکورہ تصویر اس وقت کی ہے جب وہ اپنی ماں کے پیٹ میں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کس کی محبت میں مبتلا ہوگئیں؟

اداکارہ نے والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے سیکھی ہوئی باتوں کو بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیا اور بتایا کہ والدہ نے انہیں سکھایا کہ ’زندگی میں کبھی مایوس نہیں ہونا، جب ایمان ہے تو مایوسی کیسی؟‘

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے مداحوں کو بتایا کہ آج ان کی والدہ کی سالگرہ تھی لیکن سالگرہ میں ان کے والد موجود نہیں تھے، کیوں کہ اب وہ ان کے درمیان نہیں ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں 4 لوگ ان کی والدہ کی سالگرہ مناتے تھے مگر ان کے والد کے فوت ہونے کے بعد اب تین لوگ ان کی والدہ کی سالگرہ مناتے ہیں لیکن اس باوجود انہوں نے تقریب میں اپنے والد کی موجودگی محسوس کی۔

مزید پڑھیں: ماہرہ خان اور میری عمر میں زیادہ فرق نہیں، میرا کا دعویٰ

ماہرہ خان نے بتایا کہ سالگرہ کا کیک کاٹنے کے موقع پر ان کی والدہ نے خود کو بڑے آواز میں جنم دن کی مبارک باد بھی دی۔

انہوں نے والدہ کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی والدہ چھوٹی چھوٹی باتوں اور خوشیوں پر خوش ہونے والی دنیا کی سب سے خوبصورت ترین خاتون ہیں اور انہوں نے انہیں ہمیشہ درس دیا کہ مایوس نہیں ہونا۔

اداکارہ کے مطابق انہیں والدہ نے مایوس نہ ہونا سکھایا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق انہیں والدہ نے مایوس نہ ہونا سکھایا—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024