• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

شائع October 15, 2020
وزارت خزانہ کے مطابق اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی — فائل فوٹو / اے ایف پی
وزارت خزانہ کے مطابق اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی — فائل فوٹو / اے ایف پی

حکومت نے 31 اکتوبر تک کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق اکتوبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ رواں ماہ کے باقی دنوں کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 103.97 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 104.06 روپے پر برقرار رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا پیٹرول کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسی طرح مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور یہ بالترتیب 65.29 روپے فی لیٹر اور 62.86 روپے فی لیٹر پر برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے 30 ستمبر کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مستر کرکے 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی تھی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یکم اکتوبر سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اوگرا نے یکم اکتوبر سے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھیجی تھی، جس کے مطابق قیمتوں میں 3 سے 4 فیصد کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

حکومت نے ستمبر کے لیے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024