• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

زوم میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن اگلے ہفتے سے متعارف کرانے کا اعلان

شائع October 15, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

آپ ویڈیو کالنگ ایپ زوم کا مفت یا پیڈ میں سے جو بھی اکاؤنٹ استعمال کررہے ہوں، اب آپ کو اس میں اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فیچر دستیاب ہوگا۔

اس سے پہلے کمپنی نے کہا تھا کہ یہ فیچر صرف پیسے دینے والے صارفین کے لیے ہوگا، مگر جون میں اعلان کیا گیا کہ مفت اکاؤنٹس کے لیے بھی اسے متعارف کرایا جارہا ہے۔

اب یہ فیچر اگلے ہفتے سے زوم کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

زوم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیچر 200 افراد تک کی ویڈیو کانفرنس پر دستیاب ہوگا۔

کمپنی نے بتایا کہ وہ فیچر کو متعارف کرانے کے بعد 30 دن تک صارفین کے فیڈبیک کی منتظر رہے گی۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے علاوہ اس ایپ میں ایونٹس پلیٹ فارم آن زوم اور زوم کے اندر ایپس زیپس کے نام سے متعارف کرائی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں اس ویڈیو کانفرنسنگ سروس کو استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔

مگر اتنی تیزی سے اضافے کے نتیجے میں متعدد سیکیورٹی مسائل بھی سامنے آئے اور کمپنی کا یہ دعویٰ بے بنیاد ثابت ہوا کہ وہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فراہم کررہی ہے۔

اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ڈیوائسز کو کالز کے دوران محفوظ کنکشنز فراہم کرنے والا فیچر ہے اور زوم نے پہلے فیصؒہ کیا تھا کہ اس فیچر کو مفت سروس استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف نہیں کرایا جائے گا، کیونکہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کا دروازہ کھلا رکھنا چاہتی ہے۔

مگر جون میں کمپنی کے سی ای او ایرک یوآن نے کہا 'ہم یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہم نے تمام صارفین کے پرائیویسی اور پلیٹ فارم پر ان کے تحفظ کے لیے ایک متوازن راستہ تلاش کرلیا ہے، اس سے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن ایک ایڈوانسڈ ایڈ آن فیچر کے طور پر دنیا بھر کے صارفین کو دستیاب ہوگا'۔

اس فیچر تک رسائی کے لیے زوم کے تمام صارفین کو اپنے اکاؤنٹ کو ویری فائی کرنے کے لیے تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی جیسے فون نمبر کی تصدیق ایک ٹیکسٹ میسج سے ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024