• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اداکار و سابق ریسلر جان سینا نے دوسری شادی کرلی؟

شائع October 15, 2020
جان سینا نے شادی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی—فائل فوٹو: اے پی
جان سینا نے شادی کی خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی—فائل فوٹو: اے پی

خبریں ہیں کہ ہولی وڈ ایکشن اداکار و سابق پروفیشنل ریسلر 43 سالہ جان سینا نے ایرانی نژاد کینیڈین گرل فرینڈ سے دوسری شادی کرلی۔

امریکی شوبز نشریاتی ادارے ای ٹی آن لائن نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ جان سینا اور ان کی ایرانی نژاد گرل فرینڈ شے شریاسدے نے 12 اکتوبر کو ریاست فلوریڈا کے مقام ٹمپا پر خاموشی سے شادی کرلی۔

رپورٹ میں فلوریڈا کے نشریاتی ادارے کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ دونوں نے شادی کا سرٹیفکیٹ رواں ماہ کے آغاز میں ہی حاصل کیا تھا۔

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ دونوں نے شادی کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے سے قبل ہی منگنی کرلی تھی اور خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ رواں برس کسی بھی وقت شادی کرلیں گے۔

اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ٹی ایم زیڈ نے بھی بتایا کہ دونوں نے ریاست فلوریڈا میں سادگی سے انتہائی کم افراد کی موجودگی میں شادی کی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹی ایم زیڈ نے دونوں کی شادی کے قانونی دستاویزات بھی دیکھے ہیں،جن سے تصدیق ہوتی ہے کہ دونوں نے شادی کرلی۔

دونوں کے درمیان گزشتہ سال کے آغاز میں تعلقات استوار ہوئے تھے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے درمیان گزشتہ سال کے آغاز میں تعلقات استوار ہوئے تھے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اسی طرح امریکا کی دیگر شوبز ویب سائٹس نے بھی جان سینا اور شرے شریاسدے کی شادی کی خبریں دیں، تاہم بتایا کہ ان کی شادی کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

معروف ویب سائٹ ہولی وڈ لائف نے بھی اپنی رپورٹ میں دونوں کی شادی کی تصدیق کی، تاہم بتایا کہ دونوں کے ترجمان سے تصدیق کے لیے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

جان سینا کی بیوی شرے شریاسدے کے حوالے سے بتایا کہ وہ ایرانی نژاد کینیڈین ٹیکنالوجی شخصیت ہیں اور وہ وانکور میں ٹیکنالوجی ادارے میں ملازمت کرتی ہیں۔

شرے شریاسدے کے حوالے سے بتایا کہ ان کی جان سینا سے 2019 کے آغاز میں کینیڈا میں اس وقت ملاقات ہوئی جب اداکار وہاں فلم کی شوٹنگ کےلیے گئے تھے۔

ڈریشیئر ویب سائٹ کے مطابق شرے شریاسدے ایرانی مسلمان ہیں اور ان کی والدہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر جب کہ بھائی انجنیئر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے ایک ماہ قبل جان سینا کی منگیتر سے علیحدگی

کینیڈا میں دوستوں کے ذریعے ہونے والی ملاقات کے بعد ایرانی نژاد حسینہ اور اداکار کے درمیان تعلقات استوار ہوئے جو دیکھتے ہی دیکھتے محبت میں تبدیل ہوگئے اور اب ان کی محبت رشتے میں تبدیل ہوگئی۔

جان سینا کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے انہوں نے 2009 میں ایلبزتھ ہبیدو سے شادی کی تھی جو 3 سال بعد 2012 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

اس کے بعد جان سینا کے معروف ریسلر نکی بیلا سے تعلقات استوار ہوئے اور دونوں کی جوڑی نے میڈیا میں خوب جگہ بٹوری۔

ان کے حوالے سے خبریں تھیں کہ وہ شادی بھی کریں گے،تاہم ایسا نہیں ہوا اور اپریل 2018 میں شادی سے کچھ ہی ہفتے قبل دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔

دونوں کی علیحدگی پر پوری دنیا حیران تھی،تاہم بعد ازاں نکی بیلا کے تعلقات کسی اور سے استوار ہوگئے اور رواں سال ہی ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

سابق گرل فرینڈ نکی بیلا کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد ہی جان سینا کی جانب سے شرے شریاسدے سے منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں اور اب دونوں کی شادی کی خبریں آئی ہیں، تاہم دونوں نے شادی کے حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024