• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

پاک فوج نے برطانیہ میں مسلسل تیسری مرتبہ بین الاقوامی ملٹری ڈرل جیت لی

شائع October 14, 2020
پی ایم اے نے پاک فوج کی نمائندگی کی—فوٹوبشکریہ پاکستانی ہائی کمیشن
پی ایم اے نے پاک فوج کی نمائندگی کی—فوٹوبشکریہ پاکستانی ہائی کمیشن

پاک فوج نے برطانیہ میں منعقدہ بین الاقوامی فوجی ڈرل مسلسل تیسری مرتبہ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ‘پاک فوج نے برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈسہرٹ میں پیس اسٹکنگ کمپٹیشن سے مشہور انٹرنیشنل ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا’۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان نے مسلسل تیسرے سال بھی کامیابی حاصل کی ہے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘پی ایم اے نے ایونٹ میں پاک فوج کی نمائندگی کی’۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے بھی مقابلے میں کامیابی پر پاک فوج کو مبارک باد دی۔

سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان نے ٹیم کو مبارک باد دی اور پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار قائم رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا’۔

یاد رہے پاکستان نے ایونٹ میں پہلی مرتبہ 2018 میں شرکت کی تھی اور چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024