• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

نڈال نے '20 گرینڈ سلیم' جیتنے کا فیڈرر کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا

شائع October 12, 2020
اسپین کے رافیل نڈال 13واں فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد ٹرافی کے ہمراہ موجود ہیں— فوٹو: رائٹرز
اسپین کے رافیل نڈال 13واں فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد ٹرافی کے ہمراہ موجود ہیں— فوٹو: رائٹرز

عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹ میں شکست دیتے ہوئے 13واں فرنچ اوپن ٹائٹل جیت کر راجر فیڈرر کا '20 گرینڈ سلیم' ٹائٹل جیتنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

کورٹ فلپ چارٹیئر میں اتوار کو کھیلے گئے میچ میں ٹینس شائقین کو عالمی نمبر ایک جوکووچ اور نڈال کے درمیان دلچسپ اور کڑے مقابلے کی اُمید تھی لیکن نڈال نے انہیں بدترین انداز میں اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

مزید پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ناردرن نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بند چھت تلے کھیلے گئے ان ڈور کورٹ میں صرف ایک ہزار شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔

پہلے سیٹ میں نڈال نے بہترین فارم کا ثبوت دیا اور بغیر کوئی پوائنٹ گنوائے چند ہی لمحوں میں پہلا سیٹ 0-6 سے سیٹ جیت لیا۔

جوکووچ سے پہلے سیٹ میں جو غلطی ہوئی اس کے بعد نڈال نے انہیں پورے میچ میں سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

میچ کے دوران جوکووچ بالکل بے بس نظر آئے اور نڈال کی چابکدستی اور پھرتی سے کھیلے گئے اسٹرکس کا ان کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے نیا شیڈول

پورے ٹورنامنٹ میں سربین کھلاڑی کا اہم ہتھیار تصور کیے جانے والے سلو شاٹس بھی نڈال کے سامنے کارگر ثابت نہ ہوئے جنہوں نے جارحانہ انداز مں کھیل پیش کرتے ہوئے بریک پوائنٹس حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور دوسرے سیٹ میں بھی 2-6 سے کامیابی سمیٹ لی۔

تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے ایک بریک پوائنٹ بھی حاصل کیا لیکن اس کے باوجود بہترین کم بیک کے لیے مشہور جوکووچ کوئی معجزہ دکھانے میں ناکام رہے اور نڈال نے 5-7 سے سیٹ جیت کر 13فرنچ اوپن اور 20واں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت کر فیڈرر عالمی سب سے زیادہ گرینڈ سلیم جیتنے کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

اس فتح کے ساتھ ہی فرنچ اوپن میں نڈال نے فتوحات کی سنچری بھی مکمل کر لی جہاں اس عرصے کے دوران انہیں صرف ایک میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

مزید پڑھیں: سیاہ رنگت کے باعث ’کم معاوضہ اور کم اہمیت‘ دی گئی، سیرینا ولیمز

گرینڈ سلیم کی تاریخ کے چند یکطرفہ ترین فائنل مقابلوں میں سے ایک میں فتح حاصل کرنے والے نڈال نے اس سال پورے ٹورنامنٹ میں ایک بھی سیٹ نہیں گنوایا جو ان کی ایونٹ میں مستقل مزاجی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اس کامیابی کے ساتھ ہی اسپین کے ٹینس اسٹار 1972 کے بعد سب سے زیادہ عمر میں فرنچ اوپن جیتنے والے کھلاڑی بن گئے.

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024